ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں میں شدید سردی اور گھنے کوہرے کا راج، درجۂ حرارت میں نمایاں گراوٹ

کوہرے اور سردی کی لہر کے نتیجے میں جموں میں اس موسم کی سب سے سرد رات ریکارڈ کی گئی۔

جموں میں شدید سردی اور گھنے کوہرے کا راج
جموں میں شدید سردی اور گھنے کوہرے کا راج (FILE PHOTO: ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : January 11, 2026 at 12:52 PM IST

2 Min Read
Choose ETV Bharat

جموں: (محمد اشرف گنائی) جموں میں شدید سردی کی لہر بدستور جاری ہے، جس کے باعث عام زندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ کڑاکے کی ٹھنڈ کے ساتھ ساتھ گھنا کوہرا بھی لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کر رہا ہے۔ صبح اور شام کے اوقات میں کوہرا اس قدر گھنا ہوتا ہے کہ دس فٹ کے فاصلے پر بھی کچھ دکھائی دینا مشکل ہو جاتا ہے۔ موسمیاتی مرکز سرینگر کے مطابق فی الحال سردی کی لہر کا اثر برقرار رہے گا۔ آئندہ چند دنوں میں بارش یا برفباری کے کوئی امکانات نہیں ہیں اور موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔


کوہرے اور سردی کی لہر کے نتیجے میں جموں میں اس موسم کی سب سے سرد رات ریکارڈ کی گئی، جہاں کم سے کم درجۂ حرارت گر کر 3.6 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا، جو معمول سے 3.4 ڈگری کم ہے۔


محکمۂ موسمیات کے مطابق جموں خطے کے بیشتر علاقوں میں درجۂ حرارت معمول سے ایک سے دو ڈگری کم ریکارڈ کیا جا رہا ہے، جب کہ کشمیر وادی میں درجۂ حرارت اب بھی معمول سے چار سے چھ ڈگری زیادہ ہے۔ سنیچر کے روز جموں میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 15.2 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم 3.6 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔

بنہال میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 13.9 جبکہ کم سے کم منفی 0.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ ہوا۔ بٹوت میں زیادہ سے زیادہ 14.4 اور کم سے کم 1.3 ڈگری سیلسیس رہا۔ ماتا ویشنو دیوی کے بیس کیمپ کٹرا میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 17.0 اور کم سے کم 5.2 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا، جب کہ بھدرواہ میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 2.8 اور زیادہ سے زیادہ 13.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ ہوا۔

کشمیر وادی میں سرینگر کا زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 10.9 اور کم سے کم منفی 5.7 ڈگری سیلسیس رہا۔ قاضی گنڈ میں زیادہ سے زیادہ 12.1 اور کم سے کم منفی 6.3 ڈگری، پہلگام میں زیادہ سے زیادہ 8.0 اور کم سے کم منفی 7.8 ڈگری، جبکہ گلمرگ میں زیادہ سے زیادہ 4.7 اور کم سے کم منفی 6.8 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔


مزید پڑھیں: کشمیر میں مسلسل خشک موسم سے کسان پریشان، ماہرین کا نمی کے تحفظ کا مشورہ