ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں کشمیر میں گلمرگ منفی دو ڈگری سیلسیس کے ساتھ سرد ترین مقام، وادی میں 30 دسمبر سے برفباری کی پیش گوئی

کشمیر میں 30 دسمبر سے ہلکی سے درمیانے درجے کی برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

جموں کشمیر میں گلمرگ منفی دو ڈگری سیلسیس کے ساتھ سرد ترین مقام
جموں کشمیر میں گلمرگ منفی دو ڈگری سیلسیس کے ساتھ سرد ترین مقام (Etv Bharat)
author img

By Muhammad Zulqarnain Zulfi

Published : December 29, 2025 at 11:47 AM IST

3 Min Read
Choose ETV Bharat

سرینگر: کشمیر کے مختلف مقامات میں درجہ حرارت صفر ڈگری سیلسیس سے نیچے درج کیا گیا۔ گلمرگ سب سے سرد مقام رہا جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی دو ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے وادی میں 30 دسمبر سے تازہ برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔

سرینگر میں محکمہ موسمیات کے سنٹر کے مطابق، جموں و کشمیر کے بیشتر علاقے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خشک رہے، کئی مقامات پر ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ موسم خشک رہا۔ شمالی کشمیر کا مشہور سکی ریزورٹ گلمرگ سرد ترین مقام کے طور پر ابھرا جبکہ پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 0.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ سرینگر شہر میں کم سے کم 3 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت درج کیا گیا، جو کے دسمبر کے آخر میں معمول سے زیادہ تھا۔

جموں کشمیر میں گلمرگ منفی دو ڈگری سیلسیس کے ساتھ سرد ترین مقام
جموں کشمیر میں گلمرگ منفی دو ڈگری سیلسیس کے ساتھ سرد ترین مقام (Etv Bharat)

وادی کے دیگر حصوں میں بھی راتیں سرد رہیں۔ کپوارہ میں 1.8 ڈگری سیلسیس اور قاضی گنڈ میں 1.4 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

جموں خطہ میں، کم از کم درجہ حرارت نسبتاً زیادہ تھا، جموں شہر میں 9.1 ڈگری سیلسیس اور کٹرہ میں 9.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 29 دسمبر کو زیادہ تر خشک اور ابر آلود حالات متوقع ہیں، زوجیلا اور دراس کے محور پر بہت ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ ایک تازہ مغربی ڈسٹربنس 30 دسمبر سے 31 دسمبر تک خطے کو متاثر کرنے کا امکان ہے، جس سے وادی کشمیر میں خاص طور پر ہلکی سے درمیانی برف باری ہوگی۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے، برف باری منگل 30 دسمبر کی دوپہر سے شروع ہونے کی توقع ہے اور یہ 31 دسمبر کی صبح تک جاری رہ سکتی ہے۔ جبکہ میدانی علاقوں میں برف باری کے امکانات محدود ہیں، اگر رات کے دوران بارش جاری رہتی ہے تو کچھ نشیبی علاقوں میں ہلکی برفباری کا 40 فیصد امکان ہے۔

جموں کشمیر میں گلمرگ منفی دو ڈگری سیلسیس کے ساتھ سرد ترین مقام
جموں کشمیر میں گلمرگ منفی دو ڈگری سیلسیس کے ساتھ سرد ترین مقام (Etv Bharat)

31 دسمبر سے یکم جنوری تک، جموں و کشمیر میں ابر آلود موسم رہنے کی توقع ہے، اس کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش یا دور دراز کے مقامات پر برف باری ہوگی۔ حکام نے کہا کہ اگرچہ سسٹم کے کمزور رہنے کی توقع ہے، لیکن گرتے ہوئے درجہ حرارت سے برف باری کے امکانات میں بہتری آ سکتی ہے، اور چند میدانی علاقوں میں ہلکی برف باری کو رد نہیں کیا جا سکتا۔

محکمہ نے کہا کہ دو جنوری کے بعد سے خشک موسم کے واپسی کا امکان ہے اور یہ حالات کم از کم پانچ جنوری تک غالب رہنے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: