ETV Bharat / jammu-and-kashmir

شدید سردی کی لہر نے جموں و کشمیر کو اپنی گرفت میں لے لیا

محکمہ موسمیات کے مطابق 20 جنوری تک وادی کشمیر میں موسم عمومی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔

شدید سردی کی لہر نے جموں و کشمیر کو اپنی زد میں لے لیا
شدید سردی کی لہر نے جموں و کشمیر کو اپنی زد میں لے لیا (File Photo : PTI)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : January 4, 2026 at 10:30 AM IST

2 Min Read
Choose ETV Bharat

جموں: (محمد اشرف گنائی) پورے کشمیر میں شدید سردی کی لہر جاری ہے، جس کے باعث عام زندگی بری طرح متاثر ہو کر رہ گئی ہے۔ برفیلی ہواؤں اور گرتے درجۂ حرارت نے لوگوں کو گھروں میں محصور کر دیا ہے۔ عالمی شہرت یافتہ سیاحتی مقام گلمرگ پورے جموں و کشمیر میں سب سے سرد مقام ریکارڈ کیا گیا۔

سرینگر سمیت وادی کے بیشتر علاقوں میں آسمان پر گھنے بادل چھائے رہے۔ جموں کشمیر محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 1.5 ڈگری سیلسیس جب کہ سرینگر ہوائی اڈے پر منفی 2.0 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ گلمرگ میں درجۂ حرارت منفی 6.5 ڈگری کے ساتھ سب سے کم رہا، جبکہ پہلگام میں منفی 5.2، شوپیاں میں منفی 4.7، پلوامہ میں منفی 3.9، اننت ناگ میں منفی 3.0 اور قاضی گنڈ میں منفی 2.6 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔

اسی طرح اونتی پورہ میں منفی 2.4، بڈگام میں منفی 2.0، کپواڑہ اور گاندربل میں منفی 1.6، کوکرناگ میں منفی 0.8 اور بانڈی پورہ میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 0.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ ہوا۔ دوسری جانب جموں خطے میں بھی بڑھتی سردی کے ساتھ گھنا کہر چھایا رہا، جس کے باعث شاہراہوں اور رابطہ سڑکوں پر گاڑیوں کی آمد و رفت سست پڑ گئی۔

جموں میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 14.5 ڈگری اور کم سے کم 7.9 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ بنیہال میں 2.7، بٹوت میں 4.2، کٹڑا میں 6.6، بھدرواہ میں منفی 1.5، کٹھوعہ میں 7.4، ادھمپور میں 5.0، رام بن میں 4.4، راجوری میں 3.2، کشتواڑ میں منفی 3.6، ریاسی میں 8.5 اور ڈوڈہ میں 4.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔


لداخ خطے میں بھی شدید سردی سے لوگوں کو کوئی راحت حاصل نہیں ہو سکی۔ کارگل میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 11.2 ڈگری جبکہ لیہہ میں منفی 10.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ ہوا۔


محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 20 جنوری تک وادی کشمیر میں موسم عمومی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم شدید سردی کا سلسلہ بدستور جاری رہ سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے، گلمرگ میں پارہ منفی 6.5ڈگری ریکارڈ