ETV Bharat / jammu-and-kashmir

صدقہ فطر فی کس 80 روپے مقرر، مفتی اعظم جموں و کشمیر

جموں وکشمیر کیلئے صدقہ فطر کی رقم خطے کے علماء کرام کے ساتھ مکمل مشاورت اور اتفاق رائے سے 80 روپئے طے کی گئی۔

صدقہ فطر فی کس 80 روپے مقرر، مفتی اعظم جموں و کشمیر
صدقہ فطر فی کس 80 روپے مقرر، مفتی اعظم جموں و کشمیر (ETV BHARAT)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : February 26, 2026 at 5:25 PM IST

2 Min Read
Choose ETV Bharat

سرینگر(پرویز الدین): جموں و کشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام فاروقی کے دفتر نے جمعرات کو اعلان کیا کہ سال 2026 کے لیے صدقۃ الفطر فی فرد 80 روپے مقرر کیا گیا ہے۔تاہم انہوں نے کہا کہ مالی استطاعت کے لحاظ سے زیادہ صدقہ فطر ادا کرنے میں کوئی بھی حرج نہیں ہے۔

صدقہ فطر فی کس 80 روپے مقرر، مفتی اعظم جموں و کشمیر
صدقہ فطر فی کس 80 روپے مقرر، مفتی اعظم جموں و کشمیر (ETV BHARAT)



مفتی اعظم نے کہا کہ صدقہ فطر کی رقم کشمیر اور جموں خطے کے علماء کرام کے ساتھ مکمل مشاورت اور اتفاق رائے سے طے کی گئی ہے۔انہوں نے صدقہ فطرت کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ صدقہ فطر مقدس رمضان المبارک کے اختتام اور رخصت ہونے پر ہر ایک مسلمان مرد اور عورت پر ادا کرنا واجب ہے، جبکہ ہر شیر خوار بچہ پر بھی صدقہ فطر واجب ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدقہ فطر کی مقدار ہر ایک کی طرف سے صاع شرعی مقرر ہے، یعنی پونے دو سیر گیہوں کا آٹا جو درمیانی قسم کا آٹا ہے، پوری تحقیق کے بعد 80 روپے فی کس ادا کرنے کا حکم دیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا اگرچہ مقررہ رقم کا تعین گندم کے آدھے صاع کی بنیاد پر کیا گیا ہے، جس کا حساب 77 روپئے ہے۔تاہم احتیاط کے طور پر اسے 80 مقرر کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:صدقہ فطر کے مسائل: صدقہ فطر کے وہ 10 اہم مسائل جس کا علم ہونا ضروری ہے

انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ مالی طور پر خوشحال ہیں وہ صدقہ یا تو نقد یا گندم، کھجور، کشمش یا دیگر منظور شدہ غذائی اجناس کی صورت میں مقررہ رقم کے برابر ادا کرسکتے ہیں، ایسے میں اہل ایمان سے عید الفطر کی نماز ادا کرنے سے پہلے فرض ادا کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔