ETV Bharat / jammu-and-kashmir
رامبن میں منعقدہ ٹی 20 کرکٹ ٹورنمنٹ کا اختتام
جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں پولیس نے نو جوانوں کو منشیات سے دور رکھنے کیلئے ٹی 20 کرکٹ ٹورنمنٹ کا انعقاد کیا تھا۔


Published : January 5, 2026 at 12:33 PM IST
|Updated : January 5, 2026 at 3:11 PM IST
رامبن ( نواز رونیال ): رامبن میں پولیس کی جانب سے ٹی 20 کرکٹ ٹورنمنٹ کا انعقاد ڈسٹرک پولیس لائن رامبن میں آج اختتام پزیر ہوا، جموں وکشمیر پولیس جہاں ایک جانب منشیات مخالف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ وہیں دوسری جانب آئے روز منشیات کے کاروبار سے منسلک افراد کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کر رہی ہے، جس کا مقصد جموں و کشمیر کو منشیات سے پاک بنانا ہے۔
اسی سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے رامبن پولیس نے سوک ایکشن پروگرام کے تحت ضلع کے پولیس لائین رامبن میں ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جس کا مقصد نوجوانوں کو کھیل کود کی سرگرمیوں سے منسلک کرنا اور منشیات سے دور رکھنا اصل مقصد تھا۔ جس میں ضلع بھر کی 16 ٹیمیں شرکت کی فائنل مقابلہ سلطان کرکٹ کلب چندرکورٹ اور ریڈ وہنگ میتراہ کے درمیان کھیلا گیا جس میں چندرکورت نے مییچ میں جیت درج کی۔
اس موقعے پر نوجوانوں نے بات کرتے ہوئے ضلع پولیس سربراہ ایس ایس پی رامبن ارون گپتا نے کہا کہ پولیس کی جانب یہ ٹورنامنٹ کے انعقاد سے یہاں کے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت نوجوانوں منشیات کا استعمال کرنے لگے ہے جب کہ پولیس ان نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھنے کے لیے اقدامات اٹھارہی ہیں۔ جو ایک اچھی پہل ہے۔ اس موقعے پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رامبن راجیو سنگھ چارک بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں:اسمرتی مندھانا کی طرح کرکٹر بننے والی ننہی کشمیری بچی کا جذباتی رد عمل
انہوں نے کہا کہ ہر ضلع میں کھیل کود کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔ انہوں نے پلوامہ پولیس سے کہا کہ وہ نوجوانوں کو کھیل کود کے لیے سبھی سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کریں۔

