ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ترال: پوشاڈ کی آبادی پینے کے پانی سے محروم، لوگوں کا خاموش احتجاج

ماہ رمضان میں پانی کی شدید قلت کی وجہ سے علاقے کے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

People of Poshad Tral hold silent protest against jal shakti department
ترال: پوشاڈ کی آبادی پینے کے پانی سے محروم (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : February 28, 2026 at 11:12 AM IST

|

Updated : February 28, 2026 at 12:16 PM IST

2 Min Read
Choose ETV Bharat

ترال: (شبیر بٹ) جہاں ایک طرف سرکار عوام کو مبارک رمضان کے دوران ہر طرح کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا دعویٰ کر رہی ہے وہیں جنوبی کشمیر کے ترال میں کئی علاقے فی الوقت پینے کے پانی کو ترس رہے ہیں۔ ترال کے پوشہاڈ بستی کے مکینوں نے محکمہ جل شکتی کے خلاف خاموش احتجاج کیا اور اپنی بات انتظامیہ تک پہنچانے کی کوشش کی۔ اس سے قبل گذشتہ دنوں گلشن پورہ گجر بستی کے لوگوں نے بھی صاف پانی کے مطالبے پر احتجاج کیا۔

ترال: پوشاڈ کی آبادی پینے کے پانی سے محروم (ETV Bharat)

احتجاج کرنے والوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں گذشتہ پندرہ روز سے پینے کے پانی کی شدید قلت پائی جا رہی ہے، جس کے باعث خصوصاً ماہِ رمضان کے مقدس ایام میں لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

مقامی افراد کے مطابق انہیں سحری اور افطار کے اوقات میں پانی کی فراہمی نہ ہونے کے سبب روزے کی حالت میں دور دراز علاقوں سے پانی لانا پڑ رہا ہے۔ صاف پانی کی قلت کی وجہ سے ان مقدس ایام کے دوران پوری بستی کے لوگوں کے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کئی مرتبہ حکام کو اس بارے میں آگاہ کیا گیا لیکن بے سود رہا۔ مظاہرین نے متعلقہ محکمہ سے اپیل کی کہ وہ فوری طور پر مداخلت کر کے پانی کی سپلائی بحال کریں تاکہ عوام کو مزید پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔


یہ بھی پڑھیں:

ترال: گجر بستی گلشن پورہ کی آبادی جل شکتی محکمہ سے نالاں

پلوامہ کے چنن واری رتنی پورہ علاقہ کے لوگ پینے کے صاف پانی کی سہولت سے محروم

پلوامہ: سنگروانی کے مکین پینے کے صاف پانی سے محروم

Last Updated : February 28, 2026 at 12:16 PM IST