ETV Bharat / jammu-and-kashmir
ادھمپور میں بزرگ شہریوں کے لیے تفریحی ٹور کا اہتمام
ڈی سی کے مطابق اس اقدام کا مقصد بزرگ شہریوں کی فلاح و بہبود اور سماجی مشغولیت کو فروغ دینا ہے۔

Published : February 22, 2026 at 12:00 PM IST
اودھمپور: (آشیش دت) بزرگ شہریوں کی فلاح و بہبود اور سماجی مشغولیت کو فروغ دینے کے ضلع انتظامیہ ادھم پور نے محکمہ سماجی بہبود کے ساتھ مل کر سینئر سٹیزن کلب کے ممبران کے لیے ایک خصوصی تفریحی ٹور کا انعقاد کیا۔ اس ٹور کو بزرگ شہریوں کو تازگی کے لیے ان کے روزمرہ کے معمولات سے بریک فراہم کرنا، فعال زندگی گزارنے کے لیے حوصلہ افزائی کرنا اور برادری سے ان کے تعلق کے احساس کو مضبوط کرنے کے لیے شروع کیا ہے۔
دورے کا آغاز بڑے جوش و خروش کے ساتھ ہوا، عمر رسیدہ شہری صبح سویرے ہی مقررہ مقام پر جمع ہو گئے۔ انتظامیہ نے محفوظ اور آرام دہ آمد و رفت کے لیے بہتر انتظامات کیے، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ ہر شریک آسانی کے ساتھ سفر کر سکے۔ عہدیداروں اور رضاکاروں نے اس گروپ کے ساتھ پورے سفر میں مدد اور وہلات کی پیشکش کی۔
تفریحی دورے نے بزرگ شہریوں کو علاقے کے قدرتی حسن اور پرامن ماحول سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کیا۔ بہت سے شرکاء نے اپنی زندگی کے تجربات اور قیمتی مشاہدات شیئر کیں۔ ان سرگرمیوں نے نہ صرف شرکاء کو محظوظ کیا بلکہ ان کی ذہنی اور جذباتی تندرستی کو بڑھانے میں بھی مدد کی۔
منتظمین نے پورے دورے میں شرکاء کی غذائی ضروریات سمیت مناسب مہمان نوازی اور دیکھ بھال کو یقینی بنایا۔ ڈی سی ادھم پور اور محکمہ سماجی بہبود نے بزرگ شہریوں کے ساتھ گرمجوشی سے بات چیت کی۔ انہوں نے معاشرے میں ان کی زندگی بھر کی شراکت کی تعریف کی اور کمیونٹی کے بزرگ افراد کے احترام، دیکھ بھال اور شمولیت کو فروغ دینے میں اس طرح کے اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے یہ بھی یقین دلایا کہ بزرگ شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے مستقبل میں بھی اسی طرح کے پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں:
ادھمپور پولیس نے کیا 87نوجوانوں کو ’بھارت درشن ٹور‘ کیلئے روانہ
خوف کے سائے سے رونقوں تک، ونٹر فیسٹیول 2025 اور پہلگام کی سیاحتی واپسی

