ETV Bharat / jammu-and-kashmir

رامبن میں شعبہ زراعت سے متعلق بیداری کیلئے یک روزہ ورکشاپ کا انعقاد

اس ورکشاپ کے ذریعہ شعبہ زراعت سے متعلق مختلف سرکاری اسکیموں، خدمات اور ترقیاتی اقدامات کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔

رامبن میں شعبہ زراعت سے متعلق بیداری کیلئے یک روزہ ورکشاپ کا انعقاد
رامبن میں شعبہ زراعت سے متعلق بیداری کیلئے یک روزہ ورکشاپ کا انعقاد (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : January 11, 2026 at 7:17 AM IST

2 Min Read
Choose ETV Bharat

رامبن: (نواز رونیال) مرکزی زیر اہتمام خطہ جموں و کشمر کے ضلع رامبن میں ڈپٹی کمشنر محمد الیاس خان نے 'جموں و کشمیر مسابقتی و بہتری پروجیکٹ' (جے کے چی آئی پی) کے تحت "یووا وانی 2.0" یوتھ کلب مہم کے یک روزہ ورک شاپ کا افتتاح کیا۔ اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں میں اضافہ، سماجی ذمہ داری کو فروغ دینے، اور مختلف سرکاری اسکیموں، خدمات اور ترقیاتی اقدامات کے بارے میں بیداری پیدا کرنا تھا۔

رامبن میں شعبہ زراعت سے متعلق بیداری کیلئے یک روزہ ورکشاپ کا انعقاد (ETV Bharat)

ڈپٹی کمشنر نے ضلع کے مستقبل کی تشکیل میں نوجوانوں کے اہم کردار پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل کی تشکیل کے لیے ضروری ہے کہ نوجوان تعمیری، کمیونٹی پر مبنی اقدامات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

اسی کے ساتھ انہوں نے اس ورکشاپ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ "یووا وانی 2.0" جیسے پلیٹ فارم نوجوانوں کو صحیح رہنمائی اور مواقع فراہم کرتے ہیں جو ان کے ذمہ دار شہری بننے اور سماجی و اقتصادی ترقی میں حصہ دار بننے کے لیے ضروری ہیں۔



اس پروگرام میں یوتھ کلبوں، کسانوں، مختلف محکموں کے عہدیداروں اور نوجوانوں کی ترقی کے لیے پرعزم دیگر اسٹیک ہولڈرز کی پرجوش شرکت دیکھنے میں آئی۔ اس موقعے پر شرکا کو جے کے سی آئی پی کے بارے میں تفصیلی جانکاری فراہم کی گئی اور نوجوانوں کو دستیاب مواقع کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ واضح رہے کہ یہ پروجکٹ زراعت اور اس سے منسلک شعبوں میں مسابقت اور بہتری کے مقصد سے چلایا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:

محکمہ زراعت کی جانب سے ضلع سطحی زرعی نمائش، کسان میلہ اور پھل و سبزیوں کی نمائش کا انعقاد

مرکزی حکومت جموں وکشمیر کے لوگوں کو روزگار دینے کے بجائے روزگار سے محروم کر رہی ہے، اے اے پی ترجمان

خارپشت کی دہشت سے زعفران صنعت خطرے میں، کسانوں کا محکمہ زراعت پر لاپرواہی کا الزام