ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بڈگام میں منشیات مخالف مہم کے تحت پوست کی غیر قانونی کاشت تباہ

ایکسائز ٹیم نے تحصیل خانصاحب کے گاؤں خاصی پورہ میں چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں اگائی گئی پوست کی غیر قانونی فصل کو تباہ کر دیا۔

jk Budgam Police Destroy Illicit Poppy Cultivation on Two Marla of Land in Khansahib Area
بڈگام میں منشیات مخالف مہم کے تحت غیر قانونی پوست کی کاشت تباہ (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : April 25, 2026 at 12:18 PM IST

2 Min Read
Choose ETV Bharat

بڈگام: (محمد عارف وانی) جموں و کشمیر میں نشہ مکت بھارت ابھیان کے تحت منشیات کے خلاف 100 روزہ مہم زور و شور کے ساتھ جاری ہے۔ اس مہم کو مزید تیز کرتے ہوئے ایکسائز سب رینج بڈگام نے جمعہ کے روز ضلع میں غیر قانونی پوست کی کاشت کے خاتمے کے لیے مشترکہ کارروائی انجام دی۔

بڈگام میں منشیات مخالف مہم کے تحت پوست کی غیر قانونی کاشت تباہ (ETV Bharat)

ایکسائز ٹیم نے پولیس اسٹیشن خانصاحب کی پولیس پارٹی اور محکمہ مال و زراعت کے حکام کے ہمراہ تحصیل خانصاحب کے دریگام علاقے کے گاؤں خاصی پورہ میں چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں اگائی گئی تقریباً دو مرلہ پوست کی غیر قانونی فصل کو تباہ کر دیا۔

بڈگام میں منشیات مخالف مہم کے تحت غیر قانونی پوست کی کاشت تباہ
بڈگام میں منشیات مخالف مہم کے تحت غیر قانونی پوست کی کاشت تباہ (ETV Bharat)

حکام کے مطابق یہ کارروائی خطے میں منشیات کی کاشت اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے وسیع تر اقدام کا حصہ ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے سخت کارروائیاں جاری رہیں گی اور عوام سے اپیل کی کہ اس مہم میں ان کے ساتھ تعاون کریں۔

بڈگام میں منشیات مخالف مہم کے تحت غیر قانونی پوست کی کاشت تباہ
بڈگام میں منشیات مخالف مہم کے تحت غیر قانونی پوست کی کاشت تباہ (ETV Bharat)

اس سے قبل بڈگام پولیس نے منشیات سے متعلق دیگر دو کیسز میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم منشیات کے ساتھ کو گرفتار کر لیا جب کہ ایک دوسرے کی منقولہ جائیداد ضبط کر لی۔ پولیس نے بڈگام کے چودھری باغ سبدن علاقے میں ایک رہائشی مکان پر چھاپہ مار کر 2.713 کلوگرام چرس کیا اور ساتھ ہی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ وہیں کانہامہ ماگام کے رہنے والے مبینہ منشیات فروش اعجاز احمد شیخ ولد غلام نبی شیخ کی منقولہ جائیداد آلٹو کار کو ضبط کر لیا۔

مزید پڑھیں:

بڈگام میں منشیات و املاک کی ضبطی اور ملزمین کی گرفتاری

منشیات کی لعنت حکومت اکیلے ختم نہیں کر سکتی: فاروق عبداللہ

اننت ناگ میں منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن، ایک دن میں 16 ایف آئی آر درج، 150 مرلہ اراضی پر پوست تباہ