ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سوپور فروٹ منڈی میں لائسنس رینیو نہ کرانے والے ٹریڈرز کے خلاف کارروائی

ایریا مارکیٹنگ آفیسر سوپور مشتاق احمد نے بتایا کہ ٹریڈرز کو سال میں ایک بار اپنی لائسنس رینیو کرانی ہوتی ہے۔

سوپور فروٹ منڈی میں لائسنس رینیو نہ کرانے والے ٹریڈرز کے خلاف کارروائی
سوپور فروٹ منڈی میں لائسنس رینیو نہ کرانے والے ٹریڈرز کے خلاف کارروائی (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : January 11, 2026 at 7:40 AM IST

|

Updated : January 11, 2026 at 2:17 PM IST

2 Min Read
Choose ETV Bharat

بارہمولہ: (کوثر عرفات) ڈپارٹمنٹ آف ہارٹیکلچر پلانگ اینڈ مارکیٹنگ ایریا مارکیٹنگ آفیسر سوپور مشتاق احمد کی قیادت میں آج فروٹ منڈی میں ان ٹریڈرز کے خلاف کارروائی کی گئی جن کی لائسنس کی میعاد 31 مارچ دو ہزار پجیس کو ختم ہو چکی ہے۔ اس کاروائی میں محکمہ پلانگ اینڈ مارکیٹنگ سے وابستہ افسران بھی شامل تھے۔ انہوں نے ان افراد کے خلاف کارروائی کی جنہوں نے اپنی لائسنس رینیو نہیں کی ہے۔

سوپور فروٹ منڈی میں لائسنس رینیو نہ کرانے والے ٹریڈرز کے خلاف کارروائی (ETV Bharat)

اس موقعے پر ایریا مارکیٹنگ آفیسر سوپور مشتاق احمد نے ایک بیان میں کہا کہ اگر فروٹ منڈی سوپور کی بات کریں تو یہاں پر کافی فروٹ ٹریڈز کام کرتے ہیں اور ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ہم ان کو وقت وقت پر آگاہ کریں تاکہ ان کو کسی طرح کی مشکل سے گزرنا نہ پڑے۔


انہوں نے کہا کہ جو بھی فروٹ ٹریڈ جو مختص شدہ (Allotee) یا غیر مختص شدہ (Non Allotee) ہوں، ان سبھی کو اپنی لائسنس کو رینیو کرانا بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی ہم نے فروٹ منڈی سوپور میں بیداری مہم چلائی کہ جن لوگوں نے اپنی لائسنس کو رینیو نہیں کرایا ہے وہ اس کام کو جلد از جلد مکمل کر لیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس فروٹ منڈی میں جو بھی ٹریڈر کام کرتا ہے ہم ان کو سال میں ایک بار اپنی لائسنس رینیو کرانی ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو اپنی لائسنس رینیو نہیں کرائے گا، ہم نیلامی پلیٹ فارم سے ان کا بورڈ اتار دیتے ہیں۔

Last Updated : January 11, 2026 at 2:17 PM IST