ETV Bharat / jammu-and-kashmir
اننت ناگ میں انتہائی مطلوبہ منشیات فروش سمیت دو گرفتار، پانچ کلوگرام چرس اور ہیرائن برآمد
پولیس نے دو منشیات فروشوں کے قبضے سے تقریباً پانچ کلوگرام چرس پاؤڈر جیسا مادہ اور ہیروئن برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

Published : May 21, 2026 at 3:01 PM IST
اننت ناگ: (اشفاق احمد میر) پولیس نے منشیات کے خلاف جاری مہم کے تحت دو الگ الگ کارروائیوں میں دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے اُن کے قبضے سے تقریباً پانچ کلوگرام چرس پاؤڈر نما مادہ اور ہیروئن برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس کے مطابق پہلی کارروائی پولیس اسٹیشن سری گفوارہ نے سکھرس علاقے میں ناکہ چیکنگ کے دوران انجام دی، جہاں ایک انتہائی مطلوب منشیات فروش ناصر احمد دوبی ولد غلام قادر دوبی ساکن سلر کو گرفتار کیا گیا۔ تلاشی کے دوران اُس کے قبضے سے تقریباً پانچ کلوگرام چرس پاؤڈر نما مادہ برآمد کیا گیا۔ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن سری گفوارہ میں ایف آئی آر نمبر 52/2026 درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
دوسری کارروائی پولیس اسٹیشن اچھ بل نے پٹرول پمپ اچھ بل کے نزدیک ناکہ چیکنگ کے دوران انجام دی، جہاں ارشاد احمد بٹ ولد غلام حسن بٹ ساکن ماگرے پورہ کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق اُس کی تلاشی لینے پر پتلون کی جیب سے ہیروئن نما ممنوعہ مادہ برآمد ہوا۔ اس حوالے سے پولیس اسٹیشن اچھ بل میں این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر نمبر 41/2026 درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اننت ناگ پولیس نے کہا ہے کہ ضلع کو منشیات کی لعنت سے پاک بنانے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔ تاکہ سماج کو اس ناسور سے محفوظ بنایا جا سکے۔
مزید پڑھیں:
اننت ناگ پولیس کی بڑی کارروائی، ہیروئن سپلائر ساحل سمیت 4 منشیات فروش گرفتار
رامبن میں انسداد منشیات مہم، ضلع انتظامیہ رامبن نے بانہال میں میگا پدیاترا کا اہتمام کیا

