ETV Bharat / jammu-and-kashmir
بڈگام: اے سی بی کی بڑی کارروائی، پٹواری 10 ہزار روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار
شکایت کنندہ کے مطابق پٹواری ریاض احمد خان نے کچھ کاغذات کے اجرا کے عوض اس سے رشوت کا مطالبہ کیا۔

Published : January 11, 2026 at 6:47 AM IST
بڈگام (محمد عارف وانی): جموں و کشمیر اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) نے بدعنوانی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پٹواری حلقہ رکھ سوتھو، بڈگام سے ریاض احمد خان کو 10 ہزار روپے رشوت طلب کرنے اور قبول کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔
اے سی بی کو موصول ہونے والی ایک تحریری شکایت میں شکایت کنندہ نے الزام لگایا کہ اس نے رکھ سوتھو، بی کے پورہ میں واقع اپنی جائیداد کے سلسلے میں بینک گارنٹی کے لیے ریونیو اقتباس اور بینک لیین سرٹیفکیٹ کے اجرا کی درخواست دی تھی۔ اس مقصد کے لیے جب اس نے متعلقہ پٹواری ریاض احمد خان سے رابطہ کیا تو ملزم نے مطلوبہ دستاویزات فراہم کرنے کے عوض رشوت کا مطالبہ کیا۔
شکایت کنندہ نے یہ معاملہ اے سی بی سرینگر کی نوٹس میں لایا۔ شکایت کی محتاط تصدیق کے بعد رشوت کے مطالبے کی تصدیق ہو گئی، جس پر ایف آئی آر نمبر 02/2026 زیر دفعہ 7 انسداد بدعنوانی ایکٹ 1988 پولیس اسٹیشن اے سی بی سرینگر میں درج کی گئی۔
جانچ کے دوران اے سی بی نے ایک خصوصی ٹریپ ٹیم تشکیل دی، جس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم پٹواری کو شکایت کنندہ سے 10 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ تمام ضروری میڈیکو لیگل کارروائیاں مکمل کرنے کے بعد ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اے سی بی کے مطابق معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
مزید پڑھیں:

