ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پونچھ سڑک حادثہ میں 1 ہلاک، 2 زخمی

حادثہ ضلع کے کلائی نامی علاقے میں اُس وقت پیش آیا جب ایک ٹرک لڑھک کر گہری کھائی میں جا گرا۔

پونچھ سڑک حادثہ میں 1 ہلاک، 2 زخمی
پونچھ سڑک حادثہ میں 1 ہلاک، 2 زخمی (Special Arrangement)
author img

By ETV Bharat Jammu & Kashmir Team

Published : February 28, 2026 at 11:23 AM IST

2 Min Read
Choose ETV Bharat

پونچھ: صوبہ جموں کے سرحدی ضلع پونچھ کے کلائی علاقے میں ہفتہ کی صبح ایک سڑک حادثے میں کم از کم ایک شہری ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق مال سے لادا ہوا ایک ٹرک جموں سے پونچھ کی جانب آ رہا تھا کہ ضلع کے کلائی علاقے کے قریب ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر کھائی میں جا گرا جس کے نیچے میں یہ دلدوز سانحہ پیش آیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ میں موقع پر ایک شہری کی موت واقع ہو گئی جبکہ دو دیگر شدید زخمی ہو گئے۔

ہلاک ہوئے شہری کی شناخت مقصود احمد کے طور پر ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں بائیس سالہ سجاد احمد ولد محمد افضل ساکنہ سریخواجہ اور اکیس سالہ ظہور احمد ولد محمد اشرف ساکنہ فتح پور کے نام سے ہوئی ہے۔

حادثہ کے فوراً بعد زخمیوں کو فوری طوری پر علاج و معالجہ کے لیے ضلع اسپتال پونچھ منتقل کیا گیا ہے جہاں وہ زیر علاج ہیں۔

دریں اثنا، پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور کیس درج کرکے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ حادثہ میں شہری کی ہلاکت کی اطلاع متوفی کے آبائی علاقہ پہنچتے ہی وہاں کہرام مچ گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کی طبی و قانونی لوازمات کی تکمیل کے بعد ہی جسد خاکی کو آخری رسومات کی انجام دہی کے لئے لواحقین کے سپردکر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

  1. پونچھ: گاڑی بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری، ایک ہلاک، تین زخمی
  2. پونچھ سڑک حادثہ میں ایک ہلاک، دو کمسن زخمی