ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں و کشمیر پولیس کی غیر قانونی ہوٹلوں اور گیسٹ ہاؤسز کے خلاف کارروائی

جموں و کشمیر میں سکیورٹی صورت حال کے پیش نظر پولیس وقتاً فوقتاً ہوٹلوں، گیسٹ ہاؤسز اور دیگر اداروں کا معائنہ کرتی رہتی ہے۔

سرینگر میں جاری  ویریفکیشن اور انسپکشن مہم
سرینگر میں جاری ویریفکیشن اور انسپکشن مہم (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : January 11, 2026 at 11:48 AM IST

2 Min Read
Choose ETV Bharat

سرینگر (معظم بٹ): جموں و کشمیر پولیس نے کشمیر کے گرمائی دارالحکومت میں چلنے والے غیر قانونی ہوٹلوں اور گیسٹ ہاؤسز کے خلاف کارروائی کی ہے۔ پولیس نے سرینگر ٹورسٹ پولیس سٹیشن کے ساتھ مل کر سرینگر میں ہوم اسٹے، ہوٹل اور گیسٹ ہاؤس کے ذریعہ قانونی ضابطوں کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے ویریفکیشن اور انسپکشن مہم چلائی۔

ایک پولیس افسر نے بتایا کہ "کئی ہوٹلوں اور گیسٹ ہاؤسز کو درست رجسٹریشن کے بغیر کام کرتے ہوئے پایا گیا۔ اس مہم کے دوران مطلوبہ رجسٹریشن کے بغیر کام کرنے والوں پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ اس کے علاوہ، تعزیرات ہند (BNSS) کی دفعہ 126/170 کے تحت ایسے تمام غیر رجسٹرڈ اداروں کے مالکان کے خلاف احتیاطی کارروائی شروع کی جائے گی۔"

گذشتہ ماہ پولیس نے ایک چینی شہری کو ضلع بڈگام میں غیر قانونی طور پر چلنے والے ہوم اسٹے سے گرفتار کیا تھا۔ چینی باشندے نے ویزا قوانین کی خلاف ورزی کی اور غیر قانونی تقاضوں کو نظر انداز کرتے ہوئے جموں و کشمیر اور لداخ میں داخل ہوا جس کی وجہ سے اسے ویزا کی خلاف ورزی پر بھارت سے ڈی پورٹ کر دیا گیا۔

اب پولیس افسر نے کہا کہ انہوں نے ہوم اسٹے، ہوٹلوں اور گیسٹ ہاؤسز کے تمام مالکان اور آپریٹرز کو مشورہ دیا کہ وہ مقررہ قانونی دستاویزات پر سختی سے عمل کریں اور قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے متعلقہ حکام کے ساتھ وقت پر رجسٹر ہوں۔ پولیس نے مزید کہا کہ "ضابطوں کی تعمیل کو یقینی بنانے اور ضلع میں محفوظ، قانونی اور ذمہ دارانہ سیاحت کو فروغ دینے کے لیے اس طرح کی تصدیقی اور جانچ مہم مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔"

قابل ذکر ہے کہ یوم جمہوریہ قریب ہے، اور اس کی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں۔ پولیس اس دوران سخت حفاظتی انتظامات پختہ کرنا چاہتی ہے۔ جموں و کشمیر سکیورٹی کے حوالے سے حساس علاقہ رہا ہے۔ اس لیے پولیس سکیورٹی کے حوالے سے کوئی کسر نہیں چھوڑنا چاہتی ہے۔

مزید پڑھیں: سانبہ میں بین الاقوامی سرحد کے قریب 'پاکستانی ڈرون سے گرایا گیا اسلحہ' ضبط

سی آئی کے کی بڑی کارروائی، کشمیر بھر میں مِیول اکاؤنٹس کے خلاف کریک ڈاؤن، 22 مقامات پر چھاپے