ETV Bharat / jammu-and-kashmir
جموں کشمیر کے کٹھوعہ میں انکاؤنٹر
صوبہ جموں کے کٹھوعہ ضلع میں تلاشی آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹس کا آمنا سامنا ہونے کی اطلاع ہے۔

By ETV Bharat Jammu & Kashmir Team
Published : January 7, 2026 at 7:23 PM IST
|Updated : January 7, 2026 at 10:44 PM IST
کٹھوعہ: صوبہ جموں کے کٹھوعہ ضلع میں بدھ کی شام سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹس کے درمیان انکاؤنٹر شروع ہوا۔ آئی جی پی جموں نے سماجہ رابطہ گاہ ایکس پر ’کنٹیکٹ‘ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا: ’’اندھیرے، گھنی گھاس اور دشوار گزار علاقے کے باوجود، ایس او جی (SOG) دہشت گردوں کے سامنے بہادری سے ڈٹے ہوئے ہیں، سی آر پی ایف کی ٹیمیں بھی مشترکہ آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں۔‘‘ آپریشن کے دوران ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے تاہم کسی بھی سیکورٹی ایجنسی نے ابھی تک تصدیق نہیں کی ہے۔
Op update 1:
— IGP Jammu (@igp_jammu) January 7, 2026
Despite darkness, thick vegetation and treacherous terrain, SOG relentlessly engaging the terrorists. Teams of CRPF are also participating in the Joint Op .
قبل ازیں ضلع کے کمدھ نالہ نامی علاقے میں ملی ٹنٹس کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے تلاشی آپریشن شروع کیا تھا جو آج بھی جاری رہا اور شام کے وقت ملی ٹنٹس کے ساتھ گولیوں کا تبادلہ ہوا جو انکاؤنٹر کی شکل اختیار کر دیا۔
اننت ناگ کے ہمناڈی جنگلات میں عسکریت پسندوں کی پرانی پناہ گاہ تباہ کی گئی
دوسری جانب سکیورٹی فورسز نے بدھ کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے لیور ہمناڈی جنگلاتی علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا، جس دوران سکیورٹی فورسز نے جنگلاتی علاقہ میں عسکریت پسندوں کی ایک پرانی پناہ گاہ کا سراغ لگا۔ بعد میں سکیورٹی فورسز نے کمین گاہ کو تباہ کر دیا۔ تاہم کمین گاہ سے کسی طرح کا اسلحہ، گولہ بارود یا کسی طرح کا مواد برآمد ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
سکیورٹی فورسز کے ایک افسر نے بتایا کہ یہ کارروائی جنگلاتی علاقے میں مشتبہ سرگرمیوں سے متعلق مخصوص خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر شروع کی گئی تھی۔ تلاشی کے دوران پناہ گاہ کا پتہ لگایا گیا جس کے بعد اسے مستقبل میں دہشت گردوں کے استعمال سے روکنے کے لیے مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔ افسر نے مزید کہا کہ پوری کارروائی پرامن اور بغیر کسی ناخوشگوار واقعے کے انجام دی گئی۔

