ETV Bharat / jammu-and-kashmir
عمر عبداللہ نے آیت اللہ خامنہ ای کے لیے فاتحہ خوانی کی
وزیر اعلیٰ نے سرینگر میں سول سوسائٹی کے اجلاس کی صدارت کے دوران آیت اللہ خامنہ ای کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

By ETV Bharat Jammu & Kashmir Team
Published : March 4, 2026 at 5:41 PM IST
|Updated : March 4, 2026 at 5:52 PM IST
سرینگر (نیوز ڈیسک) : جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ایک اجلاس کے دوران اسرائیل و امریکہ کی کارروائی کے دوران ہلاک ہوئے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے لئے فاتحہ پڑھتی اور مغرفت کی دعا کی۔
بدھ کو سرینگر میں منعقدہ سول سوسائٹی کے ایک اجلاس کے دوران آیت اللہ سید علی حسینی خامنہ ای اور ان تمام لوگوں کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی جنہوں نے ایران میں حالیہ کشیدگی کے دوران اپنی جانیں گنوائیں۔
At the Civil Society interaction held in Srinagar today, Fatiha was offered for Ayatollah Sayyid Ali Hosseini Khamenei and for all those who lost their lives in the recent developments in Iran. The participants prayed for peace and expressed hope for stability. pic.twitter.com/QNASvOPkvx
— Office of Chief Minister, J&K (@CM_JnK) March 4, 2026
مجلس میں شرکاء نے امن و امان کی دعا کی اور استحکام کی امید کا بھی اظہار کیا گیا۔
وزیراعلیٰ کے دفتر کے مطابق عمر عبداللہ نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر مقامی مذہبی رہنماؤں اور سول سوسائٹی کے ارکان کے ساتھ ملاقات کی۔ شرکاء نے خطے میں ہو رہی پیش رفت پر تشویش کا اظہار کیا اور ایران میں جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا گیا۔
اس موقع پر عمر عبداللہ نے جموں و کشمیر میں امن اور ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ جذبات کا احترام کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ غم اور سوگ کا اظہار پرامن طور پر کیا جائے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ "خطے ہر وقت فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور سماجی استحکام کو برقرار رکھا جانا چاہیے۔"
یہ بھی پڑھیں:

