ETV Bharat / jammu-and-kashmir

راجوری میں ’پی آئی اے‘ تحریر شدہ غبارہ برآمد، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں

پولیس کے مطابق مذکورہ غبارے پر اردو زبان میں پی آئی اے درج تھا۔ مقامی افراد نے مشتبہ شے دیکھتے ہی پولیس کو اطلاع دی۔

راجوری میں ’پی آئی اے‘ تحریر شدہ غبارہ برآمد، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں
راجوری میں ’پی آئی اے‘ تحریر شدہ غبارہ برآمد، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں (Representational image (ETV Bharat))
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : March 3, 2026 at 8:41 PM IST

2 Min Read
Choose ETV Bharat

جموں: سرحدی ضلع راجوری میں منگل کے روز ایک مشتبہ غبارہ برآمد ہونے کے بعد سیکیورٹی ادارے متحرک ہوگئے۔ جموں و کشمیر پولیس کے مطابق ہوائی جہاز کی شکل کا سرخ اور سفید رنگ کا غبارہ گاؤں سرہوتی میں پایا گیا، جو دھرم شالہ پولیس اسٹیشن کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ غبارے پر اردو زبان میں پی آئی اے) درج تھا۔ مقامی افراد نے مشتبہ شے دیکھتے ہی فوراً پولیس کو اطلاع دی، جس کے بعد پولیس پوسٹ تریاتھ کی ٹیم موقع پر پہنچی اور غبارے کو تحویل میں لے کر مزید جانچ کے لیے ضبط کر لیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر یہ ایک عام غبارہ معلوم ہوتا ہے، تاہم تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کو خارج کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے سرحدی اضلاع، خصوصاً سانبہ، کٹھوعہ، پونچھ اور جموں میں اس نوعیت کے پاکستانی غبارے وقتاً فوقتاً برآمد ہوتے رہتے ہیں۔ ہر واقعے میں پولیس غباروں کو اپنی تحویل میں لے کر تفصیلی تحقیقات کرتی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ان کے ساتھ کوئی حساس مواد یا مشکوک سرگرمی منسلک نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر میں بدھ سے ہونگی تعلیمی سرگرمیاں بحال، سرینگر اور بڈگام کا فیصلہ پابندیوں سے مشروط

اس سے قبل 23 فروری 2026 کو اکھنور سیکٹر کے گاؤں گونارا سے بھی دو غبارے برآمد کیے گئے تھے۔ ان غباروں کے ساتھ پاکستانی پانچ ہزار روپے کا نوٹ اور ایک امریکی ڈالر منسلک تھا۔ اس معاملے میں بھی پولیس نے قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے تحقیقات شروع کی تھیں، جو تاحال جاری ہیں۔