ETV Bharat / jammu-and-kashmir
جموں و کشمیر پولیس کی غیر قانونی کانکنی کے خلاف کارروائی، شوپیان میں 7 ٹریکٹر ضبط، 3 ایف آئی آر درج
وہیں شوپیان پولیس نے بتایا کہ غیر قانونی کانکنی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Published : February 26, 2026 at 8:50 PM IST
شوپیان: (شاہد ٹاک) جموں و کشمیر پولیس نے غیر قانونی کانکنی کے خلاف اپنی مسلسل مہم کے تحت ضلع شوپیان کے کئی علاقوں زینہ پورہ اور ترکہ وانگام میں کارروائی کرتے ہوئے سات ٹریکٹر ضبط کر لیے اور تین ایف آئی آر درج کی ہیں۔
پولیس اسٹیشن زینہ پورہ کی ایک ٹیم نے معمول کی گشت کے دوران ایک ٹریکٹر کو روک کر تلاشی لی، جس کے پاس معدنیات کی نکاسی اور ترسیل کے لیے مطلوبہ رائلٹی دستاویزات موجود نہیں تھیں۔ اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 16/2026 متعلقہ دفعات کے تحت درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
اسی طرح پولیس پوسٹ ترکہ وانگام کی ٹیم نے سوگن اور ترکہ وانگام علاقوں میں چھ ٹریکٹروں کو غیر قانونی کانکنی میں ملوث پایا۔ ان کے خلاف ایف آئی آر نمبر 17/2026 اور 18/2026 متعلقہ قانونی دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن زینہ پورہ میں درج کر کے تفتیش کا آغاز شروع کر دیا گیا ہے۔
وہیں شوپیان پولیس نے بتایا کہ غیر قانونی کانکنی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ایسی غیر قانونی سرگرمیوں کی اطلاع پولیس کو دیں۔
یہ بھی پڑھیں: ویشو نالہ میں غیر قانونی کان کنی، ماہی گیر پریشان کشمیر: غیر قانونی کان کنی جاری، حکمران جماعت کے رکن اسمبلی کا اعتراف ’غیر قانونی کان کنی سے کشمیر کا آبپاشی نظام درہم برہم‘ کٹھوعہ میں ریت، بجری کی غیر قانونی کان کنی عروج پر گاندربل میں غیر قانونی کان کنی کے خلاف مہم جاری، مزید 9 گاڑیاں ضبط ’ویشو نالہ کا وجود خطرے میں‘، غیر قانونی کان کنی کے خلاف ماہی گیروں نے کی آواز بلند |

