ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ترال میں پینے کا پانی غیر قانونی طور پر استعمال کرنے والوں پر جل شکتی محکمے کی کارروائی

ترال میں پینے کا پانی غیر قانونی طور پر استعمال کرنے والوں پر جل شکتی محکمہ کی کارروائی

Jal shakti department seized Pipes used illegally for watering Kitchen garden in tral JK Urdu News
ترال میں جل شکتی محکمے کی کارروائی (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : June 2, 2026 at 9:21 AM IST

2 Min Read
Choose ETV Bharat

ترال، پلوامہ، جموں وکشمیر (شبیر بھٹ): جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں جہاں ان دنوں پینے کے پانی کی قلت عام لوگوں کے لیے سوہان روح بنی ہوئی ہے۔ وہیں اب جل شکتی محکمے نے پینے کے پانی کا غلط استعمال کرنے پر آج لرو، جاگیر علاقے میں ایک خصوصی مہم چلاکر درجنوں پائپوں کو ضبط کر لیا ہے اور کئی غیر قانونی/غیر رجسٹرڈ پانی کے کنکشن منقطع کردیے۔


جل شکتی محکمے کی ایک ٹیم نے عوامی شکایات کے بعد شروع کی گئی رابطہ منقطع مہم کے ایک حصے کے طور پر لرو، جاگیر علاقے کا دورہ کیا اور علاقے میں غیر مجاز کنکشن، پانی کی قلت اور علاقے میں جائز کنکشن رکھنے والوں کا جائزہ لیا۔ اس دوران یہ بات سامنے آئی کہ کئی ناعاقبت اندیش عناصر سبزی کیاریوں اور ہارٹیکلچر مقصد کے لیے استعمال کی جانے والی زمین کو پینے کے لیے مخصوص پانی سے آبپاشی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

ترال میں پینے کا پانی غیر قانونی طور پر استعمال کرنے والوں پر جل شکتی محکمے کی کارروائی (ETV Bharat)

کارروائی کرتے ہوئے درجنوں پائپس کو ضبط کیا گیا

سمجھا جا رہا ہے کہ یہی وجہ ہے کہ اس کی وجہ سے پینے کا صاف پانی عوام تک راست نہیں پہنچ پا رہا ہے۔ اس حوالے سے موقع پر ہی کارروائی کرتے ہوئے درجنوں پائپس کو ضبط کیا گیا۔ تاکہ آئندہ گرمیوں کے موسم میں پانی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

Jal shakti department seized Pipes used illegally for watering Kitchen garden in tral JK Urdu News
ترال میں پینے کا پانی غیر قانونی طور پر استعمال کرنے والوں پر جل شکتی محکمے کی کارروائی (ETV Bharat)

عوام سے پانی کا منصفانہ استعمال کرنے پر زور
محکمے کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ مستقبل میں بھی اسی طرح کی مہم چلائی جائے گی تاکہ پانی کی تقسیم کا معقول نظام قائم کیا جا سکے اور مختلف رہائش گاہوں میں غیر قانونی سپلائی سے بچا جا سکے۔ انھوں نے عوام سے پانی کا منصفانہ استعمال کرنے پر زور دیا۔

Jal shakti department seized Pipes used illegally for watering Kitchen garden in tral JK Urdu News
ترال میں پینے کا پانی غیر قانونی طور پر استعمال کرنے والوں پر جل شکتی محکمے کی کارروائی (Representational Picture ETV Bharat)

یہ بھی پڑھیں:

سرینگر اور گاندربل اضلاع کے کئی علاقوں میں 25 سے27 اپریل تک پانی کی سپلائی معطل رہے گی

اونتی پورہ ریشی پورہ میں پانی کا شدید بحران مقامی آبادی جل شکتی محکمے کے خلاف سراپا احتجاج

اودھمپور میں عمر حکومت کے خلاف جل شکتی ملازمین کا احتجاج بجٹ میں مایوس کرنے کا الزام

لرگام ترال میں مقامی لوگوں کا جل شکتی محکمہ کے خلاف احتجاج، دھاندلیوں کا الزام

ترال: پوشاڈ کی آبادی پینے کے پانی سے محروم، لوگوں کا خاموش احتجاج

شوپیاں کے کئی دیہات میں پانی کی قلت کے سبب لوگوں کا احتجاج