ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جل جیون مشن ہر گھر نل ہر گھر جل ایک ادھورا خواب، عوام صاف پانی کے منتظر

پلوامہ میں 30 نئی پینے کے پانی کی اسکیمیں شروع کی گئیں، مگر فنڈز کے نہ ملنے کی وجہ سے 24 اسکیمیں ادھوری رہ گئیں۔

جل جیون مشن ہر گھر نل ہر گھر جل ایک ادھورا خواب، عوام صاف پانی کے منتظر
جل جیون مشن ہر گھر نل ہر گھر جل ایک ادھورا خواب، عوام صاف پانی کے منتظر (Image : ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : December 29, 2025 at 3:37 PM IST

3 Min Read
Choose ETV Bharat

پلوامہ: (سید عادل مشتاق) جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں جل جیون مشن کی رفتار سست پڑنے سے ہزاروں گھروں میں آج بھی صاف پینے کے پانی کی قلت برقرار ہے۔ ’’ہر گھر نل، ہر گھر جل‘‘ کا نعرہ لے کر شروع ہونے والا یہ مشن اپنی کامیابی اور مطلوبہ فنڈز کا منتظر ہے۔ محکمہ جل شکتی پلوامہ کے ایگزیکٹو انجینئر کے مطابق ضلع پلوامہ ڈویژن میں جل جیون مشن کے تحت منظور شدہ 30 نئی واٹر سپلائی اسکیموں میں سے 24 ابھی تک فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث مکمل نہیں ہو پائی ہیں، جبکہ محکمہ پر تقریباً 25 کروڑ روپے کی موجودہ لیبِلٹی باقی ہے۔

اس وقت 5000 گھرانے پینے کے صاف اور تازہ پانی کے لیے ترس رہے ہیں، حالانکہ حکومت نے انہیں نل کے ذریعے پانی فراہم کرنے کا وعدہ 2019 میں کیے گئے اپنے فلیگ شپ پروگرام کے تحت کیا تھا۔ اس مشن کا مقصد دیہی ہندوستان کے ہر گھر تک 2024 تک محفوظ، ٹیسٹ شدہ اور مناسب مقدار میں پانی پہنچانا تھا، تاکہ صحت عامہ میں بہتری آئے اور خواتین کو دور دراز سے پانی لانے کی مشکل سے نجات مل سکے۔

جل جیون مشن ہر گھر نل ہر گھر جل ایک ادھورا خواب، عوام صاف پانی کے منتظر (Video: ETV Bharat)

پلوامہ میں 30 نئی پینے کے پانی کی اسکیمیں شروع کی گئیں، مگر فنڈز کے نہ ملنے کی وجہ سے 24 اسکیمیں ادھوری رہ گئیں، جس کے باعث شدید سردیوں میں عوام کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

اسمبلی کو دی گئی سرکاری جانکاری کے مطابق جل جیون مشن کی تکمیل کی تاریخ 2028 تک بڑھا دی گئی ہے اور تمام اسکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مزید 6,254 کروڑ روپے درکار ہیں۔

جل جیون مشن ہر گھر نل ہر گھر جل ایک ادھورا خواب
جل جیون مشن ہر گھر نل ہر گھر جل ایک ادھورا خواب (ETV Bharat)

ضلعی انتظامیہ پلوامہ اور محکمہ جل شکتی اپنی سطح پر ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں کہ جن گھروں تک جل جیون مشن نہیں پہنچ سکا، وہاں عارضی طور پر پانی فراہم کیا جائے۔ مقامی آبادی کا مطالبہ ہے کہ انہیں وعدے کے مطابق نل کا صاف پانی فراہم کیا جائے۔اس سلسلے میں محمد الطاف نے بھی حکومت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ’’حکومت کو اپنے وعدے پورے کرنے چاہئیں، جل جیون مشن ایک اہم عوامی ضرورت ہے اور اس کی تکمیل کے لیے فنڈز کی بروقت فراہمی ضروری ہے۔‘‘عوام کی نگاہیں اب اس بات پر ٹکی ہیں کہ کب حکومت فنڈز جاری کر کے جل جیون مشن کے ادھورے خواب کو حقیقت میں بدلتی ہے، تاکہ ہر گھر تک وعدے کے مطابق صاف اور محفوظ پینے کا پانی پہنچ سکے۔

جل جیون مشن ہر گھر نل ہر گھر جل ایک ادھورا خواب
جل جیون مشن ہر گھر نل ہر گھر جل ایک ادھورا خواب (ETV Bharat)

اس سلسلے میں فیاض اُلنور نے حکومت سے سخت سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ’’عوام کو زندگی کی بنیادی ضرورت یعنی پانی سے محروم کیوں رکھا جا رہا ہے؟ مرکز نے ہر گھر تک صاف پانی پہنچانے کا وعدہ کیا تھا، مگر فنڈز کی کمی کے سبب لوگ آج بھی مشکلات کا شکار ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ فوری بنیادوں پر فنڈز فراہم کرے تاکہ مشن اپنی کامیابی حاصل کر سکے۔