ETV Bharat / jammu-and-kashmir
اسلامک یونیورسٹی میں مادری زبان کا عالمی دن منایا گیا
اس موقع پر مادری زبان کی اہمیت پر مفصل روشنی ڈالی گئی۔

Published : February 25, 2026 at 7:12 PM IST
|Updated : February 25, 2026 at 10:37 PM IST
ترال: (شبیر بھٹ) اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ میں آج مادری زبان کا عالمی دن منایا گیا۔ اس موقع پر پدم شری ایوارڈ یافتہ پروفیسر شفیع شوق بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے۔ یونیورسٹی کے وایس چانسلر پروفیسر شکیل احمد رومشو، پروفیسر مجروح رشید اور وادی کے معروف شعراء اور سکالرس نے شرکت کی۔
اس موقع پر مادری زبان کی اہمیت پر مفصل روشنی ڈالی گئی۔ اپنے صدارتی خطبے میں پروفیسر شفیع شوق نے بتایا کہ تمام تر چیلنجز کے باوجود کشمیری زبان کا مستقبل روشن ہے اور جس طرح یہ بات پھیلائی جا رہی ہے کہ کشمیری زبان ختم ہو رہی ہے وہ بلکل غلط ہے کیونکہ اسی فیصد لوگ اس زبان کو بولتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری زبان ہماری پہچان ہے ۔ ہمارا ادب ہماری وراثت جو کچھ بھی ہے وہ اسی کشمیری زبان میں ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری زبان ہے تو کشمیری قوم ہے کیونکہ یہ صرف ایک زبان ہی نہیں بلکہ ایک پہچان بھی ہے۔ پروفیسر مجروح رشید نے بتایا کہ ہمیں اپنی زبان کو فروغ دینے کے لیے خود ہی سامنے آنا چاہیے تاکہ صدیوں پرانی یہ زبان تمام زبانوں کے ساتھ فروغ پا سکے۔

