ETV Bharat / jammu-and-kashmir

آرمی ٹرینڈ ڈاگ ’ٹائسن‘ صحت یاب ہو رہا ہے: فوج

کشتواڑ میں آپریشن تراشی-I کے دوران ملی ٹنٹس کی گولی سے آرمی کا ٹرینڈ جرمن شیفرڈ کتا زخمی ہوگیا تھا۔

انڈین آرمی اسالٹ ڈاگ ٹائسن
انڈین آرمی ٹرینڈ جرمن شیفرڈ کتا ’ٹائیسن‘ (XHandle: @Whiteknight_IA)
author img

By ETV Bharat Jammu & Kashmir Team

Published : February 24, 2026 at 4:41 PM IST

|

Updated : February 24, 2026 at 5:16 PM IST

2 Min Read
Choose ETV Bharat

جموں (محمد اشرف گنائی) : کشتواڑ میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے انجام دئے گئے حالیہ آپریشن تریشی-اوّل کے دوران زخمی ہوئے ’ٹائیسن‘ نامی آرمی ٹرینڈ جرمن شیفرڈ کتا صحت یاب ہو رہا ہے۔ فوج کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ گولی لگنے کے بعد ٹائسن شدید زخمی ہوا تھا تاہم اب وہ روبہ صحت ہو رہا ہے۔

یاد رہے کہ انڈین آرمی کی وائٹ نائٹ کور، جموں و کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کی جانب سے صوبہ جموں کے کشتواڑ ضلع میں ایک مشترکہ کارروائی انجام دی گئی جس میں تین دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔ وہیں اس آپریشن میں فوجی کتے ’ٹائسن‘ نے غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانے میں داخل ہوکر ان کا سراغ لگایا۔ گرچہ ملی ٹنٹس نے گولیاں چلائیں جس میں سے ایک گولی ٹائسن کو بھی لگی تاہم اس کے باوجود اس نے پیش قدمی جاری رکھی۔

فوج کے ایک بیان کے مطابق ’’ٹائسن کی جرات مندانہ کارروائی کے باعث فورسز کو دہشت گردوں کی موجودگی کی تصدیق ہوئی اور انہیں مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔‘‘ فوج کا کہنا ہے کہ ’’زخمی ہونے کے باوجود ٹائسن کے حوصلے بلند ہیں اور وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہا ہے۔‘‘

انڈیان آرمی نے ٹائسن کے حوصلے اور ہمت کی سراہنا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’اس کی بے خوف کارروائی نے نہ صرف جوانوں کی جانیں بچائیں بلکہ آپریشن کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔‘‘ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ خطے میں امن کو سبوتاژ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں بدستور جاری رہیں گیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جموں و کشمیر میں ملی ٹنٹ مخالف آپریشنز کے دوران آرمی کے ٹرینڈ کتے زخمی اور ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

  1. جموں کشمیر میں سرگرم سات ملی ٹنٹس کا نیٹ ورک ختم، سکیورٹی فورسز کا مشترکہ آپریشن کامیاب
  2. کشتواڑ میں آپریشن تراشی-اول: تین عسکریت پسند ہلاک، اسلحہ برآمد
Last Updated : February 24, 2026 at 5:16 PM IST