ETV Bharat / jammu-and-kashmir
لائن آف کنٹرول پر دراندازی کی کوشش کو فوج نے بنایا ناکام، درانداز ہلاک
فوجی بیان کے مطابق پونچھ کے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں منگل کی سہ پہر دراندازی کی ایک کوشش کو الرٹ فوجی اہلکاروں نے ناکام بنایا۔

By ETV Bharat Jammu & Kashmir Team
Published : May 12, 2026 at 8:02 PM IST
جموں(محمد اشرف گنائی): صوبہ جموں کے سرحدی ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی)کے قریب کرشنا گھاٹی سیکٹر میں بھارتی فوج نے دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ایک درانداز کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
فوج کی وائٹ نائٹ کور کے مطابق ایل او سی کے نزدیک منگل کی سہ پہر مشتبہ نقل و حرکت کی اطلاع موصول ہونے کے بعد مستعد فورسز نے فوری کارروائی انجام دیتے ہوئے ایک درانداز کو ہلاک کر دیا، تاہم ہلاک کیے گئے درانداز کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہے۔
#𝗪𝗵𝗶𝘁𝗲𝗞𝗻𝗶𝗴𝗵𝘁𝗖𝗼𝗿𝗽𝘀 | #𝗜𝗻𝗳𝗶𝗹𝘁𝗿𝗮𝘁𝗶𝗼𝗻𝗕𝗶𝗱𝗙𝗼𝗶𝗹𝗲𝗱
— White Knight Corps (@Whiteknight_IA) May 12, 2026
𝗜𝗡𝗙𝗜𝗟𝗧𝗥𝗔𝗧𝗜𝗢𝗡 𝗕𝗜𝗗 𝗙𝗢𝗜𝗟𝗘𝗗
Acting on persistent 𝘀𝘂𝗿𝘃𝗲𝗶𝗹𝗹𝗮𝗻𝗰𝗲, suspicious movement was detected approximately 300 metres inside own territory in the general area of…
فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ "مسلسل نگرانی کے دوران کرشنا گھاٹی سیکٹر میں ایل او سی کے قریب تقریباً شام 4 بجے مشکوک سرگرمی دیکھی گئی، جو بھارتی حدود کے تقریباً 300 میٹر اندر تھی۔ اطلاع ملتے ہی الرٹ فوجی جوانوں نے فوری ردعمل کا مظاہرہ کیا اور دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔"
فوجی بیان کے مطابق کارروائی کے دوران ایک درانداز مارا گیا جبکہ ایل او سی پر کسی قسم کی خلاف ورزی نہیں ہونے دی گئی۔ فوج نے کہا ہے کہ "علاقے میں سرچ اور نگرانی کا عمل جاری ہے اور سیکٹر میں آپریشنل تیاریوں کو مزید مستحکم رکھا گیا ہے۔"
دریں اثناء، خبر نشر ہونے تک فوج نے کسی بھی درانداز کی لاش کو تحویل میں لینے یا اس کی شناخت سے متعلق کوئی بھی بیان جاری نہیں کیا ہے۔ اس
یہ بھی پڑھیں:

