ETV Bharat / jammu-and-kashmir

چندن واڑی میں 250 فٹ بلند قومی پرچم نصب، فوج کے چنار کور کی جانب سے قوم کے نام وقف

بھارتی فوج نے کہا کہ وہ اس نوعیت کے اقدامات کے ذریعے ملک کی سرحدوں کے دفاع کے اپنے عزم کو برقرار رکھے ہوئے ہے

چندن واڑی میں 250 فٹ بلند قومی پرچم نصب، فوج کے چنار کور کی جانب سے قوم کے نام وقف
چندن واڑی میں 250 فٹ بلند قومی پرچم نصب، فوج کے چنار کور کی جانب سے قوم کے نام وقف (ETV BHARAT)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : July 4, 2026 at 6:02 PM IST

3 Min Read
Choose ETV Bharat

اننت ناگ (میر اشفاق): بھارتی فوج کی چنار کور نے مقدس شری امرناتھ جی یاترا کے روایتی پہلگام راستے کے داخلی مقام چندن واڑی میں 250 فٹ بلند قومی پرچم نصب کرکے اسے قوم کے نام وقف کیا۔

اس موقع پر منعقدہ تقریب میں چنار کور کے سینئر فوجی افسران، سول انتظامیہ کے اعلیٰ حکام، دیگر سیکورٹی فورسز کے نمائندوں، سابق فوجیوں اور مقامی شہریوں نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز قومی پرچم لہرانے اور قومی ترانے سے ہوا، جس کے دوران حب الوطنی اور قومی یکجہتی کے جذبات نمایاں رہے۔ فوج کے سیکٹر کمانڈر ،کمانڈنگ افسر ،آئی جی کشمیر ،ڈی آئی جی جنوبی کشمیر سمیت فوج اور پولیس کے کئی اعلی افسران اس موقعہ پر موجود رہے۔

فوج کے چنار کور کے مطابق جنوبی کشمیر میں اپنی نوعیت کے اس بلند ترین قومی پرچم کی تنصیب کا مقصد قومی اتحاد، حب الوطنی کے جذبے کو فروغ دینا اور عوام و مسلح افواج کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔خوبصورت پہاڑی سلسلوں کے درمیان نصب یہ پرچم ہر سال آنے والے لاکھوں امرناتھ یاتریوں، سیاحوں اور مقامی باشندوں کے لیے قومی اتحاد، استحکام اور مشترکہ عزم کی علامت ہوگا۔

بھارتی فوج نے کہا کہ وہ اس نوعیت کے اقدامات کے ذریعے نہ صرف ملک کی سرحدوں کے دفاع کے اپنے عزم کو برقرار رکھے ہوئے ہے بلکہ جموں و کشمیر میں امن، استحکام، سماجی و اقتصادی ترقی اور شری امرناتھ جی یاترا کے کامیاب انعقاد میں بھی فعال کردار ادا کر رہی ہے۔

فوج کے مطابق چندن واڑی میں نصب یہ بلند قومی پرچم بھارتی فوج کے بہادر جوانوں کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ امید، ہم آہنگی، قومی یکجہتی اور ترنگے سے وابستہ قومی اقدار کی ایک دیرپا علامت بھی ہے۔مقامی لوگوں نے نصب کیے گئے ہائی ماسٹ قومی پرچم کے اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے فخر، حب الوطنی اور قومی یکجہتی کی علامت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بلند و بالا ترنگا نہ صرف آنے والی نسلوں کے لیے قومی اتحاد اور یکجہتی کا پیغام دے گا بلکہ مسلح افواج کی بے مثال قربانیوں اور خدمات کی بھی ہمیشہ یاد دلاتا رہے گا۔

مزید پڑھیں:سرینگر میں سربمہر آئی وی ایف سینٹر کی مزید بے ضابطگیاں بے نقاب


لوگوں نے سکیورٹی فورسز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہی کی انتھک محنت، قربانیوں اور مسلسل چوکس رہنے کی بدولت شہری اور امرناتھ یاتری پرامن اور محفوظ ماحول میں اپنی مذہبی رسومات اور دیگر سرگرمیوں میں حصہ لے پا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم اپنے بہادر جوانوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی، جو ملک کی وحدت، سالمیت اور امن و امان کے تحفظ کے لیے شب و روز خدمات انجام دے رہے ہیں۔