ETV Bharat / jammu-and-kashmir
ناگالینڈ میں ہلاک ہوئے آسام رائفلز کے حوالدار محمد اقبال کا جسد خاکی آج پہنچے گا پونچھ
آسام رائفلز کے ڈائریکٹر جنرل سمیت تمام افسران نے حولدار محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کیا۔

Published : July 14, 2026 at 11:17 AM IST
جموں، (عامر تانترے): 28 آسام رائفلز کے حوالدار محمد اقبال پیر کو شمال مشرقی ریاست ناگالینڈ میں ڈیوٹی کے دوران ہلاک ہو گئے ہیں۔ ان کا تعلق جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع سے تھا۔ ان کی میت آخری رسومات کے لیے آج جلد ہی پونچھ ضلع کے مینڈھر علاقے میں ان کے آبائی گھر پہنچنے والی ہے۔
علاقے کے ہزاروں لوگ سپاہی کی میت کے گھر پہنچنے کا انتظار کر رہے ہیں اور انہیں ان کے آبائی گاؤں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔
TRIBUTE TO OUR BRAVEHEART
— The Assam Rifles (@official_dgar) July 13, 2026
Lt Gen Vikas Lakhera, AVSM, SM, Director General Assam Rifles & All Ranks of Assam Rifles pay solemn tribute to Hav Mohd Iqbal who made the supreme sacrifice in the line of duty in Nagaland today and offer deep condolences to the family of our Brave… pic.twitter.com/YAyIMYpNjo
آسام رائفلز کا خراج عقیدت
آسام رائفلز کے ڈائریکٹر اور دیگر رینک کے اہلکاروں اور ساتھیوں نے سپاہی، حوالدار محمد اقبال کو ان کی قربانی پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں، آسام رائفلز نے لکھا، "ہمارے شیر دل جوان کو خراج عقیدت"

لیفٹیننٹ جنرل وکاس لکھیرا، اے وی ایس ایم، ایس ایم، آسام رائفلز کے ڈائریکٹر جنرل اور آسام رائفلز کے تمام رینک نے حولدار محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے آج ناگالینڈ میں ڈیوٹی کے دوران عظیم قربانی دی۔ انہوں نے کہا کہ 'ہم ہمارے بہادر سپاہی کے اہل خانہ کے تئیں گہری تعزیت پیش کرتے ہیں۔ آسام رائفلز کے ڈی جی سمیت دیگر افسران سوگوار خاندان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔'
میت کچھ دیر میں گھر پہنچنے والی ہے۔

