ETV Bharat / jammu-and-kashmir
شکارگاہ ترال بریڈنگ سینٹر میں ہرنوں کی تعداد میں اضافہ، عوام شادماں
کشمیری ہانگلوں کی تعداد بڑھ جانا یہاں کے فطری نظام میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

Published : January 2, 2026 at 10:53 PM IST
ترال: جموں وکشمیر میں ہرن جسے یہاں ہانگل کہا جاتا ہے کی تعداد میں ہوشربا اضافہ درج کیا گیا ہے اور اب سرکاری طور پر اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ ہانگلوں کی تعداد میں اضافہ درج کیا جا رہا ہے۔ وادی کے مہشور ہانگل بریڈنگ سینٹر میں موجود ہانگلوں کی تعداد 323تک پہنچ گئی ہے جو کہ محکمہ جنگلی حیات کے مسلسل کوششوں کا عکاس ہے۔
خبر پھیلتے ہی وادی کشمیر میں ماہرین ماحولیات اور عام لوگوں کے اندر زبردست خوشی کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔ سب ضلع ترال میں جہاں ہانگل بریڈنگ سینٹر شکارگاہ کے موقع پر موجود ہے میں عام لوگوں نے زبردست خوشی کا اظہار کیا ہے۔ مقامی لوگوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ کشمیر کے قومی جانور ہانگل کی تعداد بڑھ جانا واقعی ایک خوش آئند بات ہے اور اس سے کشمیر کے ماحولیاتی نظام پر بھی مثبت اثرات پڑیں گے۔
کشمیری ہانگلوں کی تعداد بڑھ جانا یہاں کے فطری نظام میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ شکارگاہ ایک تاریخی سیاحتی مقام رہا ہے جہاں مہاراجہ ہری سنگھ شکار کرنے کے لیے آتے تھے۔
اس دوران وائلڈ لائف وارڈن جنوبی کشمیر سہیل احمد نے بتایا کہ اس میگا پروجیکٹ میں ہانگلوں کی تعداد بڑھ جانا ہمارے محکمہ کی ایک شاندار کامیابی ہے اور محکمہ نایاب کشمیری ہرن کی تعداد بڑھانے کے لیے تمام تر انتظامات کریں گے۔

