ETV Bharat / jammu-and-kashmir

گلمرگ گونڈولا سروس 26 اور 27 مئی کو تکنیکی دیکھ بھال کے لیے بند رہے گی

گلمرگ گونڈولا، جو کشمیر کے اہم سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے، گرمیوں کے موسم میں سیاحوں کی بھاری تعداد کا مشاہدہ کرتا ہے۔

گلمرگ گونڈولا سروس 26 اور 27 مئی کو تکنیکی دیکھ بھال کے لیے بند رہے گی
گلمرگ گونڈولا سروس 26 اور 27 مئی کو تکنیکی دیکھ بھال کے لیے بند رہے گی (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Jammu & Kashmir Team

Published : May 26, 2026 at 10:43 AM IST

2 Min Read
Choose ETV Bharat

بارہمولہ (کوثر عرفات): شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں گلمرگ گونڈولا سروس 26 اور 27 مئی کو تکنیکی دیکھ بھال کے لیے بند رہے گی۔

گزشتہ رات (25 مئی) گنڈولا میں کچھ خرابی کی وجہ سے اس کو روکنا پڑا تھا۔ سیکڑوں سیاح کئی گھنٹوں تک پھنسے رہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب اس کو دو دن کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔


ایک عہدیدار نے بتایا کہ دو دن اس سروس کو بند کیا گیا ہے اور حکام نے سیاحوں اور زائرین کو ہونے والی تکلیف پر افسوس کا اظہار بھی کیا ہے۔

عہدیداروں نے کہا کہ بحالی کا کام احتیاطی اقدام کے طور پر شروع کیا گیا ہے تاکہ آپریشن دوبارہ شروع ہونے سے پہلے تکنیکی مسئلہ کا معائنہ کیا جائے اور اسے درست کیا جاسکے۔

گلمرگ گونڈولا، جو کشمیر کے اہم سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے، گرمیوں کے موسم میں سیاحوں کی بھاری تعداد کا مشاہدہ کرتا ہے۔ پیر کے واقعے نے سیاحوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، حالانکہ تمام پھنسے ہوئے مسافروں کو بغیر کسی نقصان کے بحفاظت بچا لیا گیا۔

آپ کو بتادیں کہ انتظامیہ کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر پولیس اور فوج کے علاوہ مقامی آبادی نے گلمرگ میں اس آپریشن کو دیر رات تک چلایا اور کم سے کم تین سو سے زائد سیاحوں کو محفوظ طریقے سے اپنے اپنے ہوٹلوں تک پہنچایا گیا۔