ETV Bharat / jammu-and-kashmir

خانقاہ فیض پناہ سے میلادالنبی ریلی کا اہتمام

جلوس میں شامل افراد میلاد النبی کی مناسبت سے نعرے بلند کررہے تھے،میرواعظ ترال مولانا شبیر احمد عثمانی، مولانا عرفان احمد ثقافی نے شرکت کی

خانقاہ فیض پناہ سے میلادالنبی ریلی کا اہتمام
خانقاہ فیض پناہ سے میلادالنبی ریلی کا اہتمام (ETV BHARAT)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : August 26, 2026 at 5:40 PM IST

2 Min Read
Choose ETV Bharat

عید میلاد النبی کی تقریب سعید ترال علاقے میں تزک واحتشام کے ساتھ منائی گئی اس سلسلے میں خانقاہ فیض پناہ ترال سے ایک میلاد جلوس نکالا گیا جو مختلف بازاروں سے گزر کر بس اسٹینڈ اور بعد ازاں خانقاہ فیض پناہ ترال میں اختتامی دعاوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

خانقاہ فیض پناہ سے میلادالنبی ریلی کا اہتمام (ETV BHARAT)

جلوس میں شامل افراد میلاد النبی کی مناسبت سے نعرے بلند کر رہے تھے ریلی میں میر واعظ ترال مولانا شبیر احمد عثمانی، مولانا عرفان احمد ثقافی، ممبر اسمبلی ترال رفیق احمد نایک اور پولیس کے اعلی آفیسروں نے شرکت کی ۔ریلی میں حضرت محمد مصطفیٰﷺکی ولادت باسعادت کی مناسبت سے بارگاہ رسالت میں درود و سلام کا ہدیہ پیش کیا گیا اور ملک کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔

جشن عید میلادالنبیﷺ کے سلسلے میں عاشقان رسول ﷺ نے اپنے گھروں کو خوبصورت برقی قمقموں سے سجایا جبکہ تمام سرکاری وغیرسرکاری عمارتوں پر چراغاں کیا گیا۔ جشن عید میلاالنبی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، جلوس کی سیکیورٹی کے لیے پولیس کے خصوصی دستے تعینات کیے گئے۔

مزید پڑھیں:بجلی بل میں اضافے کے خلاف شوپیان میں اپنی پارٹی کا زوردار احتجاج، حکومت سے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ

اس موقع پر مولانا عرفان احمد ثقافی نے بتایا کہ کائنات کی بہار آمد ﷺ کے ظہور سے ہی ممکن ہوئی ہے اور لوگوں کو چاہیے کہ اسلام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر دین مصطفوی کا حقیقی پیروکار بنے۔اس موقع پر جگہ جگہ لوگوں نے مشروبات کا اہتمام بھی کیا تھا