ETV Bharat / jammu-and-kashmir

حکومت کو ملازمین کی احتجاجی تحریک کا انتباہ، زیرِ التوا مطالبات فوری حل کئے جائیں: میر امتیاز راجپوری

ایسوسی ایشن کے صدر میر امتیاز راجپوری نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ ملازمین کے مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر فوری حل کیا جائے۔

حکومت کو ملازمین کی احتجاجی تحریک کا انتباہ، زیرِ التوا مطالبات فوری حل کئے جائیں: میر امتیاز راجپوری
حکومت کو ملازمین کی احتجاجی تحریک کا انتباہ، زیرِ التوا مطالبات فوری حل کئے جائیں: میر امتیاز راجپوری (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : July 1, 2026 at 8:30 PM IST

2 Min Read
Choose ETV Bharat

پلوامہ : جموں و کشمیر پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن (کے پی ڈی سی ایل) کے ملازمین، جن میں کیجول لیبررز بھی شامل ہیں، ایک بار پھر اپنے دیرینہ مطالبات کے حق میں میدان میں آگئے ہیں۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ وہ کئی برسوں سے اپنے زیرِ التوا مسائل کے حل کا مطالبہ کر رہے ہیں، لیکن حکومت کی جانب سے مسلسل یقین دہانیوں کے باوجود آج تک کوئی عملی پیش رفت نہیں ہوئی۔

حکومت کو ملازمین کی احتجاجی تحریک کا انتباہ، زیرِ التوا مطالبات فوری حل کئے جائیں: میر امتیاز راجپوری (ETV Bharat)

الیکٹریکل ایمپلائز ایسوسی ایشن پلوامہ کے صدر میر امتیاز راجپوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ کے ملازمین انتہائی خطرناک اور دشوار حالات میں اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں تاکہ عوام کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے، مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ان کے بنیادی مسائل مسلسل نظرانداز کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین نے اپنے جائز مطالبات کے حق میں وادی بھر میں متعدد مرتبہ پُرامن احتجاجی مظاہرے کیے تاکہ حکومت ان کے مسائل کا نوٹس لے، لیکن اب تک کسی بھی اہم مسئلے کا مستقل حل نہیں نکالا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بابا داؤد گوہنیؒ کے سالانہ عرس کی تقریبات کا عقیدت و احترام کے ساتھ انعقاد، ہزاروں زائرین کی شرکت

میر امتیاز راجپوری نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملازمین کی حفاظت، ترقیوں، سروس سے متعلق دیگر مسائل اور کیجول لیبررز کے مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر فوری حل کیا جائے تاکہ شب و روز خدمات انجام دینے والے ملازمین کو انصاف مل سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات نہ کیے تو الیکٹریکل ایمپلائز ایسوسی ایشن ایک بھرپور احتجاجی تحریک شروع کرنے پر مجبور ہوگی، جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔