ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں کشمیر: نقل کے الزام کے بعد طالبہ لاپتہ، تحقیقات شروع، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

گورنمنٹ ڈگری کالج ڈوڈہ میں زیر تعلیم ایک طالبہ کی مبینہ خودکشی کی جانچ کے لیے حکومت نے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

ا
علامتی تصویر (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Jammu & Kashmir Team

Published : January 21, 2026 at 12:29 PM IST

|

Updated : January 21, 2026 at 3:15 PM IST

3 Min Read
Choose ETV Bharat

ڈوڈہ (عامر تانترے) : گورنمنٹ ڈگری کالج (GDC) ڈوڈہ میں ایک امتحان کے دوران ’نقل‘ کے الزام میں پکڑی گئی ایک طالبہ، کالج سے نکلنے کے بعد لاپتہ ہو گئی ہے۔ اس واقعے کے بعد جموں و کشمیر ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ایک اسسٹنٹ پروفیسر کو معطل کر دیا ہے اور معاملے کی جانچ کے لیے تین افسران کو نامزد بھی کیا ہے۔ گمان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ خاتون کی خودکشی سے موت واقع ہوگئی ہے۔

ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کیے گئے حکم ناموں کے مطابق ’’شعبہ کامرس کے اسسٹنٹ پروفیسر منظور احمد کو اس معاملے میں معطل کرتے ہوئے ڈائریکٹر کالجز، جموں و کشمیر کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔‘‘

ای ٹی وی بھارت
حکمنامہ (special arrangement)

گورنمنٹ ڈگری کالج ڈوڈہ کے پرنسپل جاوید اقبال نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کو بتایا کہ 16 جنوری کو انگریزی ادب (English Literature) کے امتحان کے دوران پہلے سمسٹر کی ایک طالبہ کو امتحان ہال میں نگران عملے نے موبائل فون کے ساتھ پکڑا، جس سے نقل کا شبہ ظاہر ہوا۔ نگران عملے میں اسسٹنٹ پروفیسر منظور احمد بھی شامل تھے۔

پرنسپل کے مطابق ’’طالبہ سے موبائل فون جمع کرایا گیا اور برآمدگی سے متعلق ایک فارم پر دستخط کرنے کو کہا گیا، تاہم اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ طالبہ کو مستقبل کے امتحانات سے روکنے کی دھمکی دی گئی ہو۔‘‘ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ طالبہ نے دلبرداشتہ ہوکر انتہائی اقدام اٹھایا، تاہم ابھی تک اس کا کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔

ای ٹی وی بھارت
سرکیولر (special arrangement)

پرنسپل نے مزید بتایا کہ طالبہ اسی دن سہ پہر تقریباً 3 بج کر 45 منٹ پر کالج سے روانہ ہوئی۔ اہل خانہ کے مطابق کالج سے نکلنے کے بعد وہ لاپتہ ہو گئی، جس کے بعد انہوں نے پولیس اسٹیشن ڈوڈہ میں گمشدگی کی رپورٹ درج کی اور پولیس نے طالبہ کی تلاش شروع کی۔

ڈوڈہ کے ایس ایس پی سندیپ مہتا نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ’’تلاشی کارروائی کے دوران دریائے چناب کے کنارے سے طالبہ کا دوپٹہ اور جوتے برآمد ہوئے ہیں، تاہم اب تک طالبہ کا کوئی سراغ نہیں ملا ہے اور تلاش کا عمل جاری ہے۔‘‘

ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جموں و کشمیر نے طالبہ کی مبینہ خودکشی سے متعلق حالات کی جانچ کا حکم دیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جو سات دن کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

تحقیقاتی کمیٹی میں ڈاکٹر شیخ اعجاز بشیر ڈائریکٹر کالجز ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سنجے کمار ٹکو، ڈپٹی سیکریٹری ٹو گورنمنٹ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور سید عشرت سیکریٹری ٹو گورنمنٹ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

اے ایم یو ڈپلومہ انجینئرنگ کی طالبہ نے پھانسی لگالی، علاج کے دوران ہوئی موت، ویڈیو

Last Updated : January 21, 2026 at 3:15 PM IST