ETV Bharat / jammu-and-kashmir
گاندربل پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کے 46 گمشدہ موبائل فون کو بازیاب کرکے اصل مالکوں کے سپرد کئے
جموں وکشمیر کے ضلع گاندربل میں کارروائی کرتے ہوئے سائبر پولیس نے 46 سیل فون کی بازیابی کی اورمالکان کو واپس کیا۔

Published : December 27, 2025 at 4:37 PM IST
گاندربل(فردوس احمد تانترے): سائبر پولیس اسٹیشن گاندربل نے 46 گمشدہ لاکھوں روپئے کے مالیت کے موبائل فون بازیاب کرکے اصل مالکان کے سپرد کیا۔ سائبر پولیس اسٹیشن گاندربل کو گذشتہ چار مہینوں میں موبائل فون سے چوری ہونے کے سلسلے میں سی ای آر پورٹل اور عام لوگوں سے مختلف پولیس یونٹوں پر متعدد شکایات موصول ہوئی تھیں۔ ان شکایات پر ایس ایس پی گاندربل خلیل احمد پوسوال کی ہدایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے سائبر پولیس اسٹیشن گاندربل کی کچھ ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔
ان ٹیموں نے ٹکنیکی اور فیلڈ کی مستقل کوششیں کرتے ہوئے مختلف مقامات سے 46 سیل فون کی بازیابی کی۔ برآمد شدہ موبائل فون کو ان کے اصل مالکان کو ایس ایس پی گاندربل خلیل احمد پوسوال ہیڈ کوارٹر گاندربل کی موجودگی میں اصل مالکان کے سپرد کئے گئے۔ سائبر پولیس اسٹیشن گاندربل نے عام لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ موبائل فون اور دیگر الیکٹرانک گیجٹ کا استعمال کرتے ہوئے سائبر فراڈ اور جرائم کے خلاف خود کو محفوظ رکھنے کے لئے احتیاط برتیں۔
مزید پڑھیں: گاندربل میں دو منشیات فروش گرفتار، نشہ آور اشیا برآمد
کسی بھی سائبر کرائم یا دھوکہ دہی کی صورت میں شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ فوری طور پر قومی سائبر کرائم رپورٹنگ پورٹل پر www.cybercrime.gov.in پر شکایت درج کریں اور بغیر کسی تاخیر کے سائبر پولیس اسٹیشن گاندربل کو اس معاملے کی اطلاع دیں۔

