ETV Bharat / jammu-and-kashmir
گاندربل پولیس نے سونمرگ میں غیر رجسٹرڈ سروس فراہم کرنے والوں کے خلاف خصوصی مہم شروع کی
تمام زیر حراست افراد کو بعد ازاں مزید قانونی کارروائی کے لیے ایگزیکٹیو مجسٹریٹ، گنڈ کے سامنے پیش کیا گیا۔

Published : February 20, 2026 at 6:25 PM IST
گاندربل: سیاحتی مقام سونمرگ میں سیاحوں کی تحفظ کو یقینی بنانے اور امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے گاندربل پولیس نے غیر رجسٹرڈ سروس پرووائیڈرز کے خلاف ایک خصوصی انفورسمنٹ مہم چلائی۔ اس دوران 11 غیر رجسٹرڈ فوٹو گرافرز کی نشاندہی کی گئی اور دفعہ BNSS170/126 کے متعلقہ دفعات کے تحت حراست میں لیا گیا۔ تمام زیر حراست افراد کو بعد ازاں مزید قانونی کارروائی کے لیے ایگزیکٹیو مجسٹریٹ، گنڈ کے سامنے پیش کیا گیا۔
یہ کارروائی علاقے کی سیکورٹی کی حساسیت کے ساتھ ساتھ سیاحوں کو پیش کی جانے والی خدمات کو ریگولیٹ کرنے کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے کی گئی، تاکہ تکلیف، استحصال یا کسی بھی نا خوشگوار واقعے کو روکا جا سکے۔ اس کے علاوہ پولیس اسٹیشن سونمرگ نے بیداری کی مشق بھی کی۔
علاقے میں موجود خدمات فراہم کرنے والوں کو سیاحوں کے ساتھ پیش آنے والے ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل کرنے، پیشہ ورانہ مہارت، قانونی کارروائی اور شائستہ رویے پر زور دیتے ہوئے آگاہ کیا گیا۔ خدمات فراہم کرنے والوں سے مناسب رجسٹریشن حاصل کرنے اور قانون کی سختی سے پابندی کرنے کی اپیل کی ہے۔ عوام کی حفاظت اور سیاحت کے انتظام کے مفاد میں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری رہے گی۔

