ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اونتی پورہ: سڑک حادثے میں کیرالہ کے چار سیاح زخمی

ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ فی الوقت تمام زخمیوں کی حالت مستحکم ہے۔ پولیس نے کیس درج کر کے جانچ شروع کردی ہے۔

اونتی پورہ سڑک حادثہ
اونتی پورہ سڑک حادثہ (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : January 4, 2026 at 11:16 AM IST

1 Min Read
Choose ETV Bharat

اونتی پورہ: (شبیر ترال) جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ کے بارسو علاقے میں اتوار کی صبح سڑک حادثے میں کیرالہ کے چار سیاح زخمی ہو گئے۔ ایک اعلی پولیس افیسر نے بتایا کہ یہ سیاح ایک مسافر گاڑی میں سفر کر رہے تھے، اسی دوران اونتی پورہ کے بارسو مقام پر ان کی گاڑی کو مبینہ طور پر ایک نامعلوم ٹرک نے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو ایس ڈی ایچ پامپور سے ریفر کرنے کے بعد علاج کے لیے ایس ایم ایچ ایس اسپتال سرینگر منتقل کیا گیا۔ تمام زخمی سیاحوں کا تعلق کیرالہ سے ہے۔

اونتی پورہ سڑک حادثہ
اونتی پورہ سڑک حادثہ (ETV Bharat)

انہوں نے مزید کہا کہ تمام زخمی افراد کی حالت فی الوقت مستحکم ہے۔ وہیں پولیس کی جانب سے واقعے کا نوٹس لے لیا گیا ہے اور اس سلسلے میں مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ اونتی پورہ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے جانچ میں مصروف ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 26 دسمبر کو ضلع رامبن کے سب ڈویزن بانہال کے نزدیک پیش آئے سڑک حادثے میں شدید طور پر زخمی ہونے والے نوجوان (سی بی آئی) کے پروسیکیوٹر جمعہ کی صبح سرینگر کے شیر کشمیر میڈیکل کالج و ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے۔

مزید پڑھیں: بانہال نیشنل ہائی وے پر سڑک حادثہ میں زخمی سی بی آئی پراسیکیوٹر شیخ عادل نبی کا انتقال