ETV Bharat / jammu-and-kashmir
گاندربل میں چار سرکاری اساتذہ کو فوری اثر سے معطل کر دیا گیا
یہ کارروائی نوڈل آفیسر، ٹرانزٹ کیمپ منی گام کی جانب سے موصول ہونے والی اطلاع کے بعد عمل میں لائی گئی۔

Published : July 8, 2026 at 10:21 PM IST
سرینگر(پرویز الدین): چیف ایجوکیشن آفیسر گاندربل نے نوڈل آفیسر ٹرانزٹ کیمپ میں گام کی جانب سے موصولہ مراسلے کی بنیاد پر چار اساتذہ کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔ چیف ایجوکیشن آفیسر گاندربل کے دفتر سے جاری ایک حکم نامے کے مطابق یہ کارروائی نوڈل آفیسر، ٹرانزٹ کیمپ منی گام کی جانب سے موصول ہونے والی اطلاع کے بعد عمل میں لائی گئی۔
معطل کئے گئے اساتذہ میں ہری پورہ کنگن کے بلال احمد شیخ، منی گام کے عابد محی الدین، وسان کے پیر مدثرشاہ اوعلع گنڈ کے گوہر راشد کلو کے نام قابل ذکر ہیں۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ چاروں ملازمین کو فوری طور معطل کیا جاتا ہے تاہم چیف ایجوکیشن آفیسر گاندربل کی جانب سے جاری کئے گئے حکم میں معطلی کی کوئی وجہ بیان نہیں کی گئی ہے۔

