ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اننت ناگ کے بجبہاڑہ میں امرناتھ یاتریوں کی گاڑی حادثے کا شکار، چار زخمی، ایک کی حالت نازک

زیادہ تر زخمیوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں اور ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔

اننت ناگ کے بجبہاڑہ میں یاترا گاڑی حادثے کا شکار۔چار زخمی ایک کی حالت نازک
اننت ناگ کے بجبہاڑہ میں یاترا گاڑی حادثے کا شکار۔چار زخمی ایک کی حالت نازک (ETV BHARAT)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : August 6, 2026 at 1:06 PM IST

2 Min Read
Choose ETV Bharat

اننت ناگ(میر اشفاق): جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں بدھ کے روز امرناتھ یاترا کی ایک گاڑی جموں سرینگر قومی شاہراہ پر حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں چار یاتری زخمی ہو گئے، جن میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔



زخمیوں کی شناخت ساحل شرما ولد سریندر کمار، ساکن موہالی، پنجاب، کے طور پر ہوئی ہے، جنہیں معمولی چوٹیں آئی ہیں اور ان کی حالت مستحکم ہے۔ سریندر کمار ولد روپ لال شرما، ساکن موہالی، پنجاب، کے سر پر شدید چوٹ آئی ہے اور ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ سنسار چند ولد موتی لال، ساکن ہماچل پردیش، کے سر پر چوٹ آئی ہے تہم وہ مستحکم ہیں، جبکہ نینا پٹیال زوجہ سنسار چند، ساکن ہماچل پردیش، کو معمولی چوٹیں آئی ہیں اور ان کی حالت مستحکم ہے۔

مزید پڑھیں: اسلامک یونیورسٹی کے وی سی اور رجسٹرار کے خلاف وارنٹ پر روک، ٹریبونل کو اصل کیس کا فیصلہ کرنے کی ہدایت

حادثے کے فوراً بعد مقامی لوگوں اور پولیس کی مدد سے تمام زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی ہے جبکہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 28 جولائی کو بھی امرناتھ یاتریوں کی ایک بس گاندربل میں حادثے کا شکار ہو گئی تھی۔ یاتریوں سے بھری بس سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جا گری تھی جس کے نتیجے میں 39 امرناتھ یاتری زخمی ہو گئے۔