ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشمیر میں اسلحہ سمیت پانچ گرفتار، یو اے پی اے کے تحت مقدمہ درج

خاتون سمیت چار ملی ٹنٹ معاونین کی گرفتاری کے ایک ہفتے بعد سرینگر پولیس نے مزید گرفتاریاں عمل میں لائیں۔

گھنٹہ گھر، سرینگر میں مستعد سیکورٹی اہلکار
گھنٹہ گھر، سرینگر میں مستعد سیکورٹی اہلکار (فائل فوٹو: آئی اے این ایس)
author img

By ETV Bharat Jammu & Kashmir Team

Published : April 28, 2026 at 1:10 PM IST

3 Min Read
Choose ETV Bharat

سرینگر: وادی کشمیر میں سیکورٹی فورسز نے اسلحہ اور گولہ بارود کے ساتھ پانچ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایک پولیس افسر نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انسداد دہشت گردی قانون (UAPA)کے تحت پانچوں کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے۔

گرفتار کیے گئے افراد کی شناخت محمد شفیع بٹ عرف ڈاکٹر شفیع، ہادی قادر، محمد جمال میر، معراج الدین ڈار عرف مہران اور فیاض احمد ڈار کے طور پر کی گئی ہے اور سبھی سرینگر کے رہائشی بتائے جا رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار کیے گئے افراد کی تحویل سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے جس میں ہینڈ گرینیڈ، گولیاں، موبائل فون اور دیگر قابلِ اعتراض مواد شامل ہے۔ پولیس نے ان کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون (یو اے پی اے) کے تحت مقدمہ درج کر کے پانتھہ چوک پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا ہے۔

سرینگر پولیس کی جانب سے چار افراد پر مشتمل ایک اور گروہ کو گرفتار کیے جانے کے ایک ہفتے بعد یہ گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔ گزشتہ ہفتے گرفتار کیے گئے افراد میں ایک خاتون بھی شامل تھی۔ پولیس کے مطابق وہ سبھی دہشت گردوں کے معاون تھے اور یہ کارروائی کالعدم قرار دی گئی عسکری تنظیم لشکرِ طیبہ کے ایک بین الریاستی دہشت گرد ماڈیول کے بے نقاب ہونے کے بعد کی گئی تھیں۔

حکام کے مطابق دہشت گرد نیٹ ورک کے خلاف یہ کریک ڈاؤن ان کوششوں کا ایک حصہ ہے جن کا مقصد دہشت گرد تنظیموں کے معاون نظام کو پوری طرح سے جڑ سے ختم کرنا ہے، کیونکہ او جی ڈبلیوز (Over Ground Workers) ملی ٹنسی کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

اس
علامتی تصویر (ای ٹی وی بھارت)

پیر کے روز نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے لشکرِ طیبہ کے بین الریاستی دہشت گرد ماڈیول کی تحقیقات اپنے ہاتھ میں لے لی ہے۔ ایجنسی نے پانچ ملزمان کو اپنی تحویل میں لیا ہے، جن میں دو پاکستانی دہشت گرد بھی شامل ہیں۔ ان دونوں پاکستانی دہشت گردوں میں عبداللہ عرف ابو ہریرہ اور عثمان عرف خبیب کو دو روزہ ریمانڈ دی گئی، جبکہ تین مقامی ملزمان کو 15 دن کی تحویل میں بھیج دیا گیا۔

اس ماڈیول کو سرینگر پولیس نے پنجاب، ہریانہ اور راجستھان سمیت تین ریاستوں میں چھاپوں کے بعد بے نقاب کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

سرینگر میں خاتون سمیت چار ملی ٹنٹ معاونین گرفتار