ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اونتی پورہ - گوری پورہ کی اندرونی سڑکوں پر پہلی مرتبہ میکڈمائزیشن سے عوام شادمان

گوری پورہ اونتی پورہ کی اندرونی سڑکوں پر پہلی بار میکڈمائزیشن سے مقامی آبادی اور اسکولی بچوں کی دیرینہ مشکلات کا خاتمہ ہو گیا۔

اونتی پورہ - گوری پورہ کی اندرونی سڑکوں پر پہلی مرتبہ میکڈمائزیشن سے عوام شادمان
اونتی پورہ - گوری پورہ کی اندرونی سڑکوں پر پہلی مرتبہ میکڈمائزیشن سے عوام شادمان (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : August 23, 2026 at 2:44 PM IST

2 Min Read
Choose ETV Bharat

اونتی پورہ: (شبیر بٹ) امسال وادی کشمیر میں مختلف وجوہات کی بنا پر میکڈمائزیشن کا عمل تاخیر سے شروع ہوا، جس کے باعث متعدد منظور شدہ سڑکوں پر بروقت کام شروع نہیں ہو سکا تھا۔ تاہم، اب میکڈمائزیشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ آر اینڈ بی نے اونتی پورہ کے گوری پورہ علاقے کی اندرونی سڑکوں پر تارکول بچھانے کا کام ہاتھ میں لیا ہے، جس پر عوامی حلقوں نے گہرے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

اونتی پورہ - گوری پورہ کی اندرونی سڑکوں پر پہلی مرتبہ میکڈمائزیشن سے عوام شادمان (ETV Bharat)

مقامی لوگوں کے مطابق، گوری پورہ گاؤں اگرچہ قومی شاہراہ کے بالکل قریب واقع ہے، لیکن یہاں کی اندرونی سڑکوں پر تاریخ میں پہلی مرتبہ کول تار بچھایا جا رہا ہے۔ اس دیرینہ مطالبے کے پورا ہونے پر مقامی لوگوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ہیں اور انہوں نے اس اقدام پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے بتایا کہ یہ سب انہیں ایک خواب جیسا لگ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس خستہ حال سڑک کی وجہ سے وہ طویل عرصے سے پریشان تھے اور خاص طور پر مقامی اسکول کو جانے والا راستہ گذشتہ کئی سال سے تباہ حال تھا، جس سے اسکولی بچوں سمیت ایک وسیع آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا، اب وہ تمام مشکلات دور ہو چکی ہیں۔

بھی پڑھیں: ترال: بس اسٹینڈ کی میکڈمائزیشن کا کام شروع، عوامی حلقوں کا اظہارِ اطمینان

عوام کا کہنا ہے کہ سڑک کی میکڈمائزیشن کے بعد راہگیر، ٹرانسپورٹرز اور مقامی لوگ کافی خوش نظر آ رہے ہیں اور اس سے ان کے روزمرہ کے سفری معاملات میں بڑی حد تک راحت ملے گی۔ مقامی آبادی کے مطابق، اس سڑک کی تعمیر سے نہ صرف گوری پورہ بلکہ مضافات کے ایک درجن دیہات کو فائدہ پہنچے گا اور علاقے میں جامع ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔

مقامی لوگوں نے اس اہم کام کے لیے اپنے علاقائی ممبر اسمبلی وحید الرحمن پرہ، آر اینڈ بی حکام اور دیگر متعلقہ ملازمین کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ علاقے کی دیگر پسماندہ سڑکوں پر بھی میکڈمائزیشن کا عمل جلد شروع کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:

پانچ سال پرانا زیر التواء مطالبہ پورا، سڑک پر میکڈمائزیشن کا کام شروع

بارہمولہ میں نامکمل میکڈمائزیشن کے خلاف احتجاج

ترال کی چھچکوٹ سڑک پر جاری کاموں کا ڈی ڈی سی ممبر نے لیا جائزہ