ETV Bharat / jammu-and-kashmir
گاندربل: گگن گیر میں آتشزدگی، گئو خانہ خاکستر
پولیس اور فائر ٹینڈر نے مقامی لوگوں کی مدد سے آگ پر قابو پا لیا ہے۔ ابھی تک آتشزدگی کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔

Published : February 26, 2026 at 7:17 AM IST
گاندربل (فردوس احمد تانترے) جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل گگن گیر گنڈ میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں گئو خانہ خاکستر ہو گیا۔ گگن گیر گنڈ علاقے میں بدھ کو شوکت احمد نائک کے گئو خانے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں آس پاس کی بستی میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
آتشزدگی کی اطلاع ملنے کے بعد مقامی تھانے کے ایس ایچ او گنڈ رئیس احمد اور اپکو نام کی تعمیراتی کمپنی کی فائر ٹینڈر جائے وقوع پر پہنچی اور مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر آگ بجھانے کی کاروائی شروع کی۔ کچھ دیر بعد آک پر قابو پا لیا گیا۔ غنیمت یہ رہی کہ آتشزدگی کے واقعے میں کوئی جانی نقصان پیش نہیں ہوا. آگ لگنے کی وجوہات کے بارے میں آخری اطلاعات تک کوئی جانکاری موصول نہیں ہو سکی۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل 10 فروری منگل کی رات وادی کے گرمائی دارالحکومت سرینگر کے مرکزی شہر حبہ کدل کے بابا پورہ علاقے میں بھیانک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ اس میں کم سے کم نو عمارتیں راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئیں۔ اس آتشزدگی کی وجہ سے کئی خاندان بے گھر ہو گئے اور لوگوں کا بڑا مقالی نقصان ہوا۔ اس واقعے میں تباہ ہونے والے مکانات میں ایک گھر کشمیری پنڈت سنجے کمار کا تھا، جب کہ دیگر مقامی مسلمانوں کے تھے۔

