ETV Bharat / jammu-and-kashmir
بانڈی پورہ کے سریندر نالہ میں ڈوبنے سے باپ کو بچا لیا گیا، بیٹا جاں بحق
حکام نے بتایا کہ باپ بیٹا حادثاتی طور پر پانی میں پھسل گئے اور تیز دھارے کی زد میں آکر بہہ گئے۔

Published : May 31, 2026 at 8:40 PM IST
بانڈی پورہ: (اعجاز نازکی) شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے سریندر علاقے میں اتوار کو ڈوبنے کے ایک المناک واقعے میں ایک نوجوان کی جان چلی گئی، جب کہ اس کے والد کو زندہ بچا لیا گیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دونوں کو پھسل کر سریندر نالے میں گر پڑے اور پانی کی تیز دھارا انہیں اپنے ساتھ بہا لے گئی۔
حکام نے بتایا کہ باپ بیٹا حادثاتی طور پر پانی میں پھسل گئے اور تیز دھارے کی زد میں آکر بہہ گئے، جس سے فوری طور پر امدادی کارروائی شروع کردی گئی۔ پولیس کے اہلکاروں نے، مقامی رضاکاروں کی مدد سے دونوں کو تلاش کرنے کے لیے وسیع پیمانے پر تلاش اور بچاؤ کی کوششیں شروع کیں۔
سخت کوششوں کے بعد ریسکیورز نے ان میں ایک (باپ) کو بچا لیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور بعد میں خصوصی علاج کے لیے سری نگر منتقل کر دیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی حالت پر نظر رکھی جا رہی ہے۔
وہیں دوسرے شخص (بیٹے) کی تلاش کے لیے کئی گھنٹے تک سرچ آپریشن جاری رہا۔ حالانکہ بیٹے کو زندہ نہیں بچایا جا سکا۔ ریسکیو ٹیموں نے کافی مشقت کے بعد بیٹے کی لاش پانی سے برآمد کر لی ہے۔
مزید پڑھیں: پہلگام میں دلخراش واقعہ، بیٹے کو بچاتے ہوئے باپ دریائے لیدر میں ڈوب گیا، ریسکیو آپریشن جاری

