ETV Bharat / jammu-and-kashmir

فاروق عبداللہ کی ایران میں موجود جموں و کشمیر کے طلبہ سے وطن واپسی کی اپیل

فاروق عبداللہ نے کہا کہ ایڈوائزری کی روشنی میں طلبہ کے لیے ضروری ہے کہ وہ فوری طور پر روانہ ہو جائیں۔

فاروق عبداللہ کی ایران میں موجود جموں و کشمیر کے طلبہ سے وطن واپسی کی اپیل
فاروق عبداللہ کی ایران میں موجود جموں و کشمیر کے طلبہ سے وطن واپسی کی اپیل (Image : ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : February 24, 2026 at 5:33 PM IST

2 Min Read
Choose ETV Bharat

سرینگر: ایران میں حالات کشیدہ ہیں۔ وہاں پر کشمیر کے کافی طلبا موجود ہیں۔ نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے منگل کے روز ایران میں موجود جموں و کشمیر کے بھارتی طلبہ سے اپیل کی کہ وہ تہران میں بھارتی سفارت خانے کی جانب سے جاری تازہ ایڈوائزری کے بعد بلا تاخیر وطن واپس لوٹ آئیں۔ انہوں نے بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ممکنہ فوجی تصادم کے خدشات کے پیش نظر تمام بھارتی شہریوں کو دستیاب ذرائع آمد و رفت کے ذریعے ملک چھوڑنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

فاروق عبداللہ کی ایران میں موجود جموں و کشمیر کے طلبہ سے وطن واپسی کی اپیل (Video: ETV Bharat)

فاروق عبداللہ نے کہا کہ ایڈوائزری کی روشنی میں طلبہ کے لیے ضروری ہے کہ وہ فوری طور پر روانہ ہو جائیں، اس سے پہلے کہ مزید پابندیاں یا فضائی حدود کی بندش ان کی واپسی میں رکاوٹ بن جائے۔ انہوں نے کہا، “میں جموں و کشمیر کے بچوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ فوراً واپس آ جائیں۔ بصورت دیگر اگر کل فضائی حدود بند ہو گئی تو ان کے والدین اور اہل خانہ میں تشویش اور گھبراہٹ پھیل جائے گی۔ بہتر ہے کہ اس صورتحال کے پیدا ہونے سے پہلے ہی واپس آ جائیں، کیونکہ بعد میں شاید انہیں نکالنے والا کوئی نہ ہو۔

فاروق عبداللہ نے صورتحال کی نزاکت کو اجاگر کیا۔تہران میں بھارتی سفارت خانے کی جانب سے 23 فروری 2026 کو جاری کردہ ایڈوائزری میں طلبہ، زائرین، تاجر حضرات اور سیاحوں سمیت تمام بھارتی شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ سیکیورٹی صورتحال میں تبدیلی کے پیش نظر کمرشل پروازوں سمیت کسی بھی دستیاب ذریعے سے ایران چھوڑ دیں۔ اس میں احتجاجی مقامات سے دور رہنے، بھارتی سفارت خانے سے رابطے میں رہنے اور سفری دستاویزات ہمہ وقت تیار رکھنے کی بھی تاکید کی گئی ہے۔

فاروق عبداللہ کی یہ اپیل ایران میں موجود بھارتی طلبہ کی سلامتی سے متعلق بڑھتی ہوئی تشویش کی عکاسی کرتی ہے اور حکام سے واضح رہنمائی اور تعاون فراہم کرنے کے مطالبات میں اضافہ کر دیا ہے تاکہ ان کی محفوظ وطن واپسی یقینی بنائی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: ہندوستانی شہری جلد از جلد ایران چھوڑ دیں، بھارت نے ایڈوائزری جاری کی، کیا جلد ہونے والا ہے حملہ؟