ETV Bharat / jammu-and-kashmir
امرناتھ یاترا کے سبب قومی شاہراہ پر سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات
اترا کو محفوظ بنانے کے لیے ڈرون، سی سی ٹی وی اور ایک مربوط کمانڈ سینٹر سمیت کثیر سطحی حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔

Published : July 1, 2026 at 5:34 PM IST
|Updated : July 1, 2026 at 8:10 PM IST
ترال:(شبیر بھٹ) سالانہ امرناتھ یاترا کے لیے تمام تر سیکورٹی اور انتظامی انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ سرینگر جموں قومی شاہراہ پر سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آرپی ایف) اور دیگر سیکورٹی ایجنسیز کی جانب سے اضافی بنکرس تعمیر کرنے کے ساتھ ساتھ اضافی ناکے بھی قائم کیے گئے ہیں تاکہ یاترا کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔
پہلگام دہشت گرد حملے کے بعد سیکورٹی کے حوالے سے مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے یاتریوں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کی غرض سے مزید اور پختہ انتظامات کیے جانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔اس بار فورسز کی اضافی کمپنیوں کو امرناتھ یاترا حفاظت کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔ امرناتھ گھپا کو جانے والے راستوں پر ڈرونز سے بھی نگرانی کی جا رہی ہے۔ گھپا کے نزدیک نو کلومیٹر راستے کو نو فلاینگ زون قرار دیا گیا ہے۔
اترا میں خلل ڈالنے کی کسی بھی کوشش کی نگرانی اور اسے روکنے کے لیے ڈرون، سی سی ٹی وی اور ایک مربوط کمانڈ سینٹر سمیت کثیر سطحی حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ قومی شاہراہ پر چلنے والی گاڑیوں کی جامعہ تلاشی لی جا رہی ہے ۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) کشمیر، وی کے بردی نے کہا کہ یاتریوں کی حفاظت کے لیے فول پروف حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ماک ڈرل کا انعقاد اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کسی بھی ہنگامی صورت حال کی صورت میں اپنے کردار سے آگاہ ہوں۔ قومی شاہراہ پر سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات دیکھنے کو مل رہے ہیں جگہ جگہ جامہ تلاشی کے علاوہ اضافی بنکرس تعمیر کیے گئے ہیں اور ہائی وے پر فوجی گشت کو بھی بڑھایا گیا ہے۔
جنوبی کشمیر میں سیکورٹی کا گرڈ زیادہ مضبوط کیا جا،رہا،ہے واضح رہے کہ امسال امرناتھ یاترا تین جولائی کو شروع ہوکر 28اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔

