ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پلوامہ میں صحت کی سہولیات کو جدید بنانے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا: وحید پرہ

رکن اسمبلی نے نئی ایمبولینس سروس کے حوالے سے کہا کہ ایمرجنسی حالات اور ریفرل کے دوران مریضوں کی منتقلی اب تیز اورآسان ہوگی۔

پلوامہ میں صحت کی سہولیات کو جدید بنانے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا: وحید الدین پرہ
پلوامہ میں صحت کی سہولیات کو جدید بنانے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا: وحید الدین پرہ (ETV BHARAT)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : February 28, 2026 at 2:43 PM IST

|

Updated : February 28, 2026 at 3:40 PM IST

2 Min Read
Choose ETV Bharat

پلوامہ (سید عادل مشتاق): رکنِ اسمبلی پلوامہ وحید الرحمٰن پرہ نے ضلع اسپتال پلوامہ کا دورہ کیا اور وہاں عوام کو فراہم کی جا رہی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے "ڈاکٹرز فار یو" کی جانب سے فراہم کی گئی نئی ایمبولینس سروس کا بھی افتتاح کیا۔

ایمرجنسی حالات اور ریفرل کے دوران مریضوں کی منتقلی اب زیادہ تیزاورآسان ہو جائے گی
ایمرجنسی حالات اور ریفرل کے دوران مریضوں کی منتقلی اب زیادہ تیزاورآسان ہو جائے گی (ETV BHARAT)

دورے کے دوران انہوں نے ضلع اسپتال پلوامہ کے احاطے میں زیرِ تعمیر 50 بستروں پر مشتمل کریٹیکل کیئر بلاک کے کام کا معائنہ کیا۔ یہ بلاک تقریباً 24 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ تعمیراتی کام کو بروقت مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو جلد از جلد بہتر طبی سہولیات میسر آ سکیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وحید الرحمٰن پرہ نے کہا کہ ضلع پلوامہ میں صحت کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں اور آئندہ بھی کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ زیرِ تعمیر کریٹیکل کیئر بلاک کے قیام سے ایمرجنسی اور سنگین نوعیت کے مریضوں کو فوری اور معیاری علاج کی سہولت دستیاب ہوگی، کیونکہ یہ ضلع تین اضلاع کے مریضوں کو طبی خدمات فراہم کر رہا ہے۔

نئی ایمبولینس سروس کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی حالات اور ریفرل کے دوران مریضوں کی منتقلی اب زیادہ تیز اور آسان ہو جائے گی، جس سے قیمتی جانیں بچانے میں مدد ملے گی۔

اس موقع پر انہوں نے جموں کشمیر کرکٹ ٹیم کی رانجی ٹرافی میں تاریخی کارکردگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے دوران نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو بھارتی کرکٹ ٹیم میں جگہ دی جانی چاہیے۔

مزید پڑھیں: ادھم پور اور ریاسی میں غیر قانونی کان کنی کے خلاف اے سی بی کا بڑا کریک ڈاؤن، دو روزہ کارروائی میں اہم انکشافات


انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے کی اشد ضرورت ہے تاکہ نوجوان کھلاڑیوں کو بہتر پلیٹ فارم اور سازگار ماحول فراہم کیا جا سکے، جو ان کے مستقبل کو سنوارنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Last Updated : February 28, 2026 at 3:40 PM IST