ETV Bharat / jammu-and-kashmir

عید ہمیں قربانی، ہمدردی اور مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہونے کا درس دیتی ہے، میرواعظ کا پیغام

میر واعظ کشمیر نے عید الاضحیٰ کے موقعے پر فرزندان اسلام سے جیلوں میں بند افراد کے لیے دعاؤں کی اپیل کی۔

میر واعظِ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق
میر واعظِ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 26, 2026 at 4:48 PM IST

|

Updated : May 26, 2026 at 8:20 PM IST

2 Min Read
Choose ETV Bharat

سرینگر (سرینگر پرویز الدین) عید الاضحیٰ کے موقعے پر میر واعظِ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق نے ملتِ اسلامیہ کو دلی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ لوگوں کی عبادات، قربانیوں اور دعاؤں کو قبول فرمائے۔

میر واعظِ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق کا بیان (ETV Bharat)

اپنے عید پیغام میں میرواعظ نے کہا کہ اس سال عید ایک ایسے غمزدہ ماحول میں منائی جا رہی ہے جب بڈگام میں ایک کمسن بچی کے ساتھ پیش آنے والے نہایت شرمناک واقعے نے نہ صرف کشمیری عوام کے ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے بلکہ پورے معاشرے کو شدید صدمے اور غم میں مبتلا کر دیا ہے۔

میر واعظ نے کہا کہ اس دل دہلا دینے والے واقعے نے معاشرے کے سامنے کئی سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیے ہیں اور ہمیں اس بات پر غور و فکر کی دعوت دی ہے کہ ہمارا معاشرہ کس سمت جا رہا ہے اور ہم اپنی آنے والی نسلوں کے لیے کیسا ماحول تیار کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبر: میرواعظ کشمیر گھر پر نظر بند

انہوں نے کہا کہ ان کا ارادہ تھا کہ وہ ذاتی طور پر بڈگام جا کر سوگوار خاندان سے تعزیت اور ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں، لیکن حکام کی جانب سے انہیں گھر میں نظر بند کر دیا گیا اور وہاں جانے کی اجازت نہیں دی گئی، جسے انہوں نے انتہائی افسوسناک قرار دیا۔ میر واعظ نے کہا کہ ہمدردی اور تعزیت جیسے بنیادی انسانی جذبات کے اظہار کو بھی روکا جا رہا ہے۔

میرواعظ نے کہا کہ عید ہمیں قربانی، ہمدردی، احساس اور مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہونے کا درس دیتی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنی دعاؤں میں اُن تمام افراد کو یاد رکھیں جو جیلوں میں ہیں اور اپنے خاندانوں سے دور ہیں۔

امن اور بھلائی کے لیے دعا کرتے ہوئے میرواعظ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمارے معاشرے کو امن، سلامتی، رحمت اور مغفرت عطا فرمائے اور ہمیں اجتماعی اور انفرادی طور پر ایک بہتر اور زیادہ باحس معاشرے کی تعمیر کی توفیق دے۔

مزید پڑھیں:

امید ہے حکام نمازِ عید کی ادائیگی میں رکاوٹیں پیدا نہیں کریں گے: انجمن اوقاف

تشدد اور طاقت کمزوری، مکالمہ اصل قوت: میرواعظ کشمیر نے پھر دیا بات چیت پر زور

Last Updated : May 26, 2026 at 8:20 PM IST