ETV Bharat / jammu-and-kashmir
کشمیر میں جامع مسجد، عیدگاہ میدان میں نماز عید ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، میر واعظ نظر بند
گھر میں نظر بند میر واعظ نے کہا کہ، عقیدے کو طاقت کے ذریعے قید یا دبایا نہیں جا سکتا۔

Published : May 27, 2026 at 12:04 PM IST
سرینگر: حکام نے کشمیر میں سرینگر کی تاریخی جامع مسجد اور عیدگاہ میدان میں عید الاضحی کی نماز باجماعت ادا کرنے کی اجازت نہیں دی۔ دوسری جانب، وادی کے چیف عالم میر واعظ عمر نے کہا کہ جموں و کشمیر میں مسلمان عید منا رہے ہیں اور انہیں گھر میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔
جموں و کشمیر میں عید دیگر ریاستوں کے مقابلے ایک دن پہلے منائی گئی۔ ہزاروں لوگ نماز باجماعت ادا کرنے کے لیے مساجد اور عیدگاہوں پر جمع ہوئے۔
For the 8th consecutive year, Muslims of Kashmiris have been denied the right to offer Eid prayers at the historic Eidgah/Jama Masjid, and I have been placed under house arrest. On the revered and celebratory occasion of Eid , Muslims of Kashmir are greeted with barricades,… pic.twitter.com/m2NgXGlLyS
— Mirwaiz Umar Farooq (@MirwaizKashmir) May 27, 2026
جامع مسجد کی تنظیم انجمن اوقاف جامع مسجد نے موسم صاف ہونے کی وجہ سے عید کی نماز صبح 9:30 بجے سرینگر کی عیدگاہ میں کھلے آسمان تلے ادا کرنے کا اعلان کیا تھا۔ وادی کے چیف عالم میر واعظ عمر فاروق کو نئے تعمیر شدہ منبر سے خطبہ دینا تھا۔ بارش کی صورت میں جامع مسجد میں نماز گھر کے اندر ادا کی جانی تھی۔ عیدگاہ میں 2019 سے پہلے آخری نمازیں ادا کی گئیں ہیں۔
میرواعظ نے اعلان کیا کہ انہیں گھر میں نظر بند کر دیا گیا ہے اور جامعہ مسجد اور عیدگاہ کو لگاتار آٹھ سالوں سے نمازیوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا، "مجھے گھر میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔ عید کے پروقار اور جشن کے موقع پر کشمیر کے مسلمانوں کو رکاوٹیں، پابندیاں، بند دروازے اور دھمکیوں کے ساتھ خوش آمدید کہا جاتا ہے۔"
میر واعظ نے کہا، "یہ گورننس نہیں ہے؛ یہ ہماری مذہبی شناخت، وقار اور بنیادی حقوق پر ایک منظم حملہ ہے جس سے ہمیں شدید تکلیف پہنچتی ہے۔"
پابندیوں کو "انتہائی بدقسمتی" قرار دیتے ہوئے میرواعظ نے کہا کہ کشمیر میں بچے عیدگاہ میں روحانی طور پر بلند ہونے والی عید کی نماز اور تہواروں کو دیکھے بغیر بڑے ہو رہے ہیں۔ انھون نے کہا کہ، "ایک پوری نسل اپنی روایات کو جاننے اور صدیوں سے ہماری اجتماعی زندگی کو تشکیل دینے والی یادیں بنانے سے محروم ہو رہی ہے۔
وادی کے چیف عالم دین نے انتظامیہ کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ، ، "لیکن اقتدار میں رہنے والوں کو یہ جان لینا چاہیے کہ دنیا کی کوئی طاقت کشمیر کے لوگوں کی عیدگاہ، جامع مسجد اور ان کے مذہبی اداروں کے ساتھ گہرے روحانی رشتے کو نہیں مٹا سکتی۔ عقیدے کو طاقت کے ذریعے قید یا دبایا نہیں جا سکتا"۔
وادی میں، عید کا سب سے بڑا اجتماع سرینگر میں ڈل جھیل کے کنارے واقع حضرت بل مسجد میں منعقد کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے ساتھ ان کے والد نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ بھی ہزاروں افراد میں شامل تھے جنہوں نے وہاں نماز ادا کی۔
عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عید قربانی، ہمدردی اور ایمان کی علامت ہے اور سب کے لیے امن، خوشحالی، خوشی اور بھلائی کے لیے دعا کی ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ عید الاضحی عوام کے درمیان بھائی چارے، ہم آہنگی اور باہمی احترام کے رشتوں کو مزید مضبوط کرے گی۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بھی لوگوں کو عید کی مبارکباد دی اور امن اور خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ عید الاضحی کے موقع پر عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ "مقدس موقع انسانیت کے لیے محبت، ہمدردی اور معافی کی ابدی اقدار کو اپنانے کی یاد دہانی کا کام کرتا ہے۔ یہ عید ہر ایک کی زندگی میں خوشی، امن اور خوشحالی کی شروعات کرے۔ عید مبارک!"
سرینگر میں، سرینگر کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جی وی سندیپ چکرورتی نے لوگوں اور بچوں میں مٹھائیاں تقسیم کیں۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ منشیات سے دور رہیں کیونکہ جموں و کشمیر مرکز کے زیر انتظام علاقے میں منشیات کے خلاف 100 دن کی مہم چلا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:

