ETV Bharat / jammu-and-kashmir
ڈاکٹر اندرابی نے برلا اوپن مائنڈز انٹرنیشنل اسکول پامپور میں ڈسٹرکٹ پینچک سلات چیمپئن شپ 2026 کا افتتاح کیا
درخشاں نے کہا کہ ہمارے نوجوان طلباء میں کھیلوں کا جذبہ دیکھ کر خوشی ہوئی جوہمیں مستقبل میں کھیلوں میں روشن مستقبل کی ضمانت دیتاہے۔

Published : May 21, 2026 at 2:54 PM IST
پامپور :(شبیر بھٹ) جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن، ڈاکٹر سید درخشاں اندرابی نے آج برلا اوپن مائنڈز انٹرنیشنل اسکول پامپور میں ڈسٹرکٹ پینچک سلات چیمپئن شپ 2026 کا افتتاح کیا۔ چیمپئن شپ میں ضلع بھر سے بوائز اور گرلز کیٹیگریز میں بہت سے طلباء حصہ لے رہے ہیں۔ ڈاکٹر اندرابی نے چیمپئن شپ کا آغاز کیا اور اسکول میں پہلے سطح کے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔
انہوں نے شرکت کرنے والے طلباء، کوچز اور اساتذہ سے بات چیت کی۔ اندرابی نے تقریب سے خطاب کیا اور حصہ لینے والے نوجوان کھلاڑیوں کو مبارکباد دی۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر درخشاں نے کہا کہ ہمارے نوجوان طلباء میں کھیلوں کا جذبہ دیکھ کر خوشی ہوئی جو کہ ہمیں مستقبل میں کھیلوں کے شعبے میں ان کے روشن مستقبل کی ضمانت دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں کھیلوں کی زبردست صلاحیتوں کے حامل ہیں۔ وزیر اعظم کے کھیلو انڈیا مشن اور جموں و کشمیر میں اس کے نفاذ کے بعد، ہمارے لڑکوں اور لڑکیوں نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر مختلف کھیلوں کے زمروں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ کھیلوں کے ڈھانچے کو حقیقت میں جموں و کشمیر میں کھیلو انڈیا مشن کے تحت بہت زیادہ فروغ ملا ہے ۔
وقف چیئرپرسن نے اسکول کے کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی تعریف کی اور کیمپس میں ایک جامع ہائی ٹیک انفراسٹرکچر تیار کرنے پر اسکول انتظامیہ کی ستائش کی۔

