ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشتواڑ میں جی ایم سی حملہ کیس میں مجرموں کی گرفتاری کے بعد ڈاکٹروں نے ہڑتال ختم کردی

جموں وکشمیر کے کشتواڑ میں جی ایم سی حملہ کیس میں مجرموں کی گرفتاری کے بعد ڈاکٹروں نے ہڑتال ختم کردی۔

doctors call off strike after arrest of culprits in GMC assault case in kishtwar jk Urdu News
کشتواڑ جے کے میں جی ایم سی حملہ کیس میں مجرموں کی گرفتاری کے بعد ڈاکٹروں نے ہڑتال ختم کردی (Photo credit: ETV Bharat خیالی تصویر فائل فوٹو)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 11, 2026 at 1:07 PM IST

3 Min Read
Choose ETV Bharat

جموں، (محمد اشرف گنائی): ضلع اسپتال کشتواڑ میں ایک ملازم پر مبینہ حملے کے بعد پیدا ہوئی کشیدہ صورتحال کے بیچ اسپتال انتظامیہ نے ملزم کی گرفتاری اور ایف آئی آر درج ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹروں نے اپنی ہڑتال واپس لے لی ہے۔

دراصل اتوار اور پیر کی درمیانی شب ضلع اسپتال کشتواڑ کے احاطے میں ڈیوٹی انجام دے رہے ایک ملازم پر چند شرپسند عناصر کے مبینہ حملے کے خلاف ڈاکٹروں، پیرا میڈیکل اسٹاف اور دیگر ملازمین نے سخت احتجاج کیا تھا۔

ڈاکٹر یودھویر نے ای ٹی وی بھارت سے بات کی

اسپتال عملے نے واقعے کو سرکاری ملازم اور صحت نظام پر براہ راست حملہ قرار دیتے ہوئے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔ اس سلسلے میں چیف میڈیکل آفیسر کشتواڑ اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کا اضافی چارج سنبھال رہے ڈاکٹر یودھویر نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اس وقت پولیس اسٹیشن میں موجود ہوں۔ حملہ آور کے خلاف شکایت درج کرائی گئی ہے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور ایف آئی آر بھی درج ہو چکی ہے۔ اب ڈاکٹروں نے اپنی ہڑتال ختم کر دی ہے۔

انتظامیہ کی یقین دہانی اور پولیس کارروائی
قبل ازیں اسپتال عملے نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسپتالوں میں تشدد، دھمکیوں اور ملازمین کو ڈیوٹی سے روکنے جیسے واقعات طبی عملے میں خوف و ہراس پیدا کر رہے ہیں، جس سے مریضوں کی دیکھ بھال اور ایمرجنسی طبی خدمات متاثر ہو رہی ہیں۔ احتجاج کے طور پر ضلع اسپتال کشتواڑ کے عملے نے پیر کی صبح 10:30 بجے سے تمام آئی پی ڈی اور ایمرجنسی خدمات اگلے احکامات تک معطل رکھنے کا اعلان کیا تھا، تاہم انتظامیہ کی یقین دہانی اور پولیس کارروائی کے بعد ڈاکٹروں نے اپنی ہڑتال واپس لے لی۔

یہ بھی پڑھیں:

ایکسپائر ڈی این ایس معاملہ اور مبینہ طبی لاپرواہی سے نوجوان کی موت کے بعد جی ایم سی اننت ناگ میں سنگین بدنظمی کا انکشاف

جی ایم سی اننت ناگ کا سپرنٹنڈنٹ ڈائریکٹوریٹ آفس منسلک، ڈاکٹر بلال مشرف بانڈے کو عبوری چارج دیا گیا

جی ایم سی اننت ناگ توڑ پھوڑ کیس میں ملزمان کو عبوری ضمانت، عدالت نے پولیس ریمانڈ مسترد کر دی

جی ایم سی جموں میں وسائل و عملہ کی کمی کے باوجود مریضوں کا بڑھتا رش

جی ایم سی اننت ناگ میں توڑ پھوڑ، واقعہ پر ایف آئی آر درج، چار افراد گرفتار