ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پوکسو کیسز کی مؤثر تحقیقات، پلوامہ ضلع پولیس نے منعقد کیا خصوصی اجلاس

ضلع پولیس پلوامہ نے ہوکسو کیسز کی مؤثر تحقیقات کے سلسلے میں خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا

District Police Pulwama Holds Special Session on Effective Investigation of POCSO Cases Urdu News
ضلع پولیس پلوامہ نے پوکسو کیسز کی مؤثر تحقیقات کے سلسلے میں خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : February 24, 2026 at 4:23 PM IST

3 Min Read
Choose ETV Bharat

پلوامہ، جموں وکشمیر (سید عادل مشتاق شاہ): پوکسو کیسز کی مؤثر تحقیقات کے سلسلے میں ضلع پولیس پلوامہ میں ایک خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس خصوصی اجلاس کو ضلع پولیس پلوامہ نے کانفرنس ہال، ڈی پی ایل پلوامہ میں پروٹیکشن آف چلڈرن فرام سیکسوئل آفنس (پی او سی ایس او POCSO) ایکٹ کے تحت مقدمات کی مؤثر تفتیش کے سلسلے میں تربیتی سیشن منعقد کیا۔

اس پروگرام کا مقصد بچوں پر مشتمل حساس کیسوں سے نمٹنے کے تفتیشی افسران (IOs) کی پیشہ ورانہ اہلیت کو مضبوط بنانا تھا۔ سیشن میں پوکسو (POCSO) ایکٹ کی قانونی دفعات، متاثرہ پر مرکوز نقطۂ نظر، مناسب دستاویزات، سائنسی ثبوت جمع کرنے، طبی اور فرانسک ٹیموں کے ساتھ کوآرڈینیشن اور تحقیقات کی بروقت تکمیل پر توجہ مرکوز کی گئی۔

District Police Pulwama Holds Special Session on Effective Investigation of POCSO Cases Urdu News
ضلع پولیس پلوامہ نے پوکسو کیسز کی مؤثر تحقیقات کے سلسلے میں خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا (ETV Bharat)

معاملات سے نمٹنے کے دوران رازداری اور حساسیت

مدثر فاروق سب جج اور سکریٹری ڈی ایل ایس اے پلوامہ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے سیشن میں شرکت کی اور طریقۂ کار کے تحفظات، تفتیش کے دوران بچوں کے موافق طرز عمل کو یقینی بنانے اور ایسے معاملات سے نمٹنے کے دوران رازداری اور حساسیت کو برقرار رکھنے کے بارے میں تفصیلی لیکچر دیا۔

District Police Pulwama Holds Special Session on Effective Investigation of POCSO Cases Urdu News
ضلع پولیس پلوامہ نے پوکسو کیسز کی مؤثر تحقیقات کے سلسلے میں خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا (ETV Bharat)

مجرموں کی جواب دہی کو یقینی بنانے قانونی اصول

ٹریننگ میں ضلع کے مختلف تھانوں اور پولیس چوکیوں کے ایس ایچ اوز، تفتیشی افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی۔ ضلع پولیس پلوامہ کے سینئر افسران نے بھی شرکاء سے بات چیت کی اور متاثرین کو انصاف اور مجرموں کی جواب دہی کو یقینی بنانے کے لیے قانونی رہنما اصولوں پر سختی سے عمل کرنے پر زور دیا۔

District Police Pulwama Holds Special Session on Effective Investigation of POCSO Cases Urdu News
ضلع پولیس پلوامہ نے پوکسو کیسز کی مؤثر تحقیقات کے سلسلے میں خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا (ETV Bharat)
District Police Pulwama Holds Special Session on Effective Investigation of POCSO Cases Urdu News
ضلع پولیس پلوامہ نے پوکسو کیسز کی مؤثر تحقیقات کے سلسلے میں خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا (ETV Bharat)

بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم

واضح رہے کہ ضلع پولیس پلوامہ مسلسل تربیتی اقدامات کے ذریعے اپنے اہلکاروں کی مہارت کو بڑھانے اور پورے ضلع میں بچوں کے تحفظ کے مضبوط طریقۂ کار کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عصمت ریزی کا شکار لڑکی سے شادی کرنے پر بھی نوجوان کو بیس سال کی سزا، کورٹ نے پوکسو ایکٹ کے مجرم کی ضمانت منظور

چھہ سالہ بچی کے ساتھ درندگی، عصمت دری کرکے دانت سے کاٹا اور توڑ دیا ہاتھ، مجرم کو 90 دن کے اندر سزائے موت

دس سالہ بچی کے اغوا اور ریپ معاملے میں ملزم کو 'مرتے دم تک قید' کی سزا، کیرالہ کی عدالت کا فیصلہ

تلنگانہ: عصمت دری اور قتل کیس میں ملزم کو سزائے موت، خصوصی پوکسو عدالت کا فیصلہ

نابالغ بیٹی کو حاملہ کرنے کے قصوروار باپ کو سزائے موت، بچے کے ڈی این اے سے جرم کی تصدیق

کشمیر، نابالغہ کے اغوا اور جنسی زیادتی کے معاملے میں مجرم کو 14سال قید کی سزا