ETV Bharat / jammu-and-kashmir

عطیہ دہندگان کے تعاون سے ڈسٹرکٹ ہسپتال پلوامہ کا ایکسرے پلانٹ جدید سہولیات سے آراستہ

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالغنی نے کہاکہ ایکسرے پلانٹ کی حالت انتہائی خستہ تھی، جس کے باعث مریضوں کی تشخیصی خدمات متاثر ہورہی تھیں۔

عطیہ دہندگان کے تعاون سے ڈسٹرکٹ ہسپتال پلوامہ کا ایکسرے پلانٹ جدید سہولیات سے آراستہ
عطیہ دہندگان کے تعاون سے ڈسٹرکٹ ہسپتال پلوامہ کا ایکسرے پلانٹ جدید سہولیات سے آراستہ (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : September 1, 2026 at 2:28 PM IST

2 Min Read
Choose ETV Bharat

پلوامہ : ڈسٹرکٹ ہسپتال پلوامہ میں روزانہ ہزاروں مریضوں کو بہتر تشخیصی اور طبی سہولیات فراہم کرنے کے مقصد سے ایکسرے پلانٹ کو جدید خطوط پر استوار کیا گیا ہے۔ مقامی عطیہ دہندگان کے مالی تعاون سے ایکسرے پلانٹ کی حالت میں نمایاں بہتری لائی گئی ہے، جس کے بعد مریضوں کو کم لاگت پر بہتر اور جدید تشخیصی سہولیات دستیاب ہوں گی۔

ہسپتال کا ایکسرے پلانٹ گزشتہ کچھ عرصے سے خستہ حالی کا شکار تھا۔ دیواروں کی خراب حالت، بوسیدہ ڈھانچے اور پرانی مشینری کے باعث ایکسرے کی سہولت کئی مرتبہ محدود ہو جاتی تھی، جبکہ مشینری میں خرابی کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

اب عطیہ دہندگان کے تعاون سے ایکسرے پلانٹ کی مکمل تزئین و آرائش کے ساتھ اسے جدید سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے، جس سے مریضوں کو پہلے کے مقابلے میں بہتر، تیز رفتار اور مؤثر تشخیصی خدمات فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

ڈسٹرکٹ ہسپتال پلوامہ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالغنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایکسرے پلانٹ کی حالت انتہائی خستہ تھی، جس کے باعث مریضوں کی دیکھ بھال اور تشخیصی خدمات متاثر ہو رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ مقامی عطیہ دہندگان کے فراخدلانہ تعاون سے اب اس سہولت کو جدید شکل دی گئی ہے، جس سے مریضوں کو بہتر تشخیصی خدمات میسر آئیں گی اور انہیں ایکسرے کے لیے نجی مراکز کا رخ کرنے کی ضرورت کم پڑے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایم مودی نے 7.8 فیصد جی ڈی پی کو بتایا قابل تعریف، پھر سونا خریدنے اور غیر ملکی دوروں سے گریز کرنے کی اپیل کی


ڈاکٹر عبدالغنی نے مزید بتایا کہ ہسپتال کے لیبر روم اور آپریشن تھیٹرز کو بھی بہتر اور جدید سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے، تاکہ مریضوں کو معیاری طبی نگہداشت فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں سہولیات کو مزید اپ گریڈ کرنے کا عمل جاری رہے گا، جس کا مقصد سرکاری شعبے میں عوام کو مزید جدید، مؤثر اور معیاری طبی خدمات فراہم کرنا ہے۔