ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سیلاب سے متاثر وزیر باغ ایمیوزمنٹ پارک بارہ برس کے بعد بھی خستہ حال

موسم گرما میں چھٹیوں کے دوران لوگ تفریح کیلئے اننت ناگ کے شاہی باغات کا رخ کررہے ہیں،لیکن خستہ حالی کی وجہ سے پریشان ہیں۔

سیلاب سے متاثر وزیر باغ ایمیوزمنٹ پارک بارہ برس کے بعد بھی خستہ حال
سیلاب سے متاثر وزیر باغ ایمیوزمنٹ پارک بارہ برس کے بعد بھی خستہ حال (ETV BHARAT)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : June 10, 2026 at 2:12 PM IST

2 Min Read
Choose ETV Bharat

اننت ناگ ( میر اشفاق): ضلع اننت ناگ کے تاریخی اور معروف سیاحتی مقامات بشمول بجبہاڑہ کے تاریخی داراشکوہ باغ، بادشاہی باغ، اننت ناگ قصبہ کے وزیر باغ، رانی باغ، اچھہ بل مغل باغ اور دیگر تفریحی مقامات پر عوام اپنے اہل خانہ اور بچوں کے ساتھ ان باغات اور پارکس کا رخ کر رہے ہیں تاکہ خوشگوار موسم اور تفریحی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہوسکیں۔ مختلف پارکوں میں بچے جھولوں اور دیگر کھیل کود کی سرگرمیوں میں مصروف نظر آئے۔

سیلاب سے متاثر وزیر باغ ایمیوزمنٹ پارک بارہ برس کے بعد بھی خستہ حال (ETV BHARAT)


اس دوران سب سے زیادہ بھیڑ اننت ناگ کے معروف وزیر باغ ایمیوزمنٹ پارک میں دیکھنے کو ملا جہاں بڑی تعداد میں لوگ اپنے بچوں کو تفریح کے لیے لائے تھے۔ تاہم پارک کی خستہ حالی نے عوامی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پارک میں موجود جھولے، کھیل کے آلات اور دیگر تفریحی سہولیات بری طرح ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جس کے باعث بچوں کو کھیلنے میں شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

والدین بچوں کے ساتھ لطف اندوز ہوتے ہوئے
والدین بچوں کے ساتھ لطف اندوز ہوتے ہوئے (ETV BHARAT)


مقامی شہریوں کے مطابق وزیر باغ ایمیوزمنٹ پارک دریائے آرپتھ کے کنارے واقع ہے اور سنہ 2014 کے تباہ کن سیلاب کے بعد پارک کو شدید نقصان پہنچا تھا۔ اس پارک کی مرکزی حیثیت ہونے اور روزانہ انٹری ٹکٹ سے خاطر خواہ آمدنی حاصل ہونے کے باوجود آج تک پارک کی مناسب تجدید و مرمت عمل میں نہیں لائی گئی۔


پارک میں جگہ جگہ اُگی ہوئی غیر ضروری گھاس، دھول مٹی، ٹوٹے ہوئے جھولے اور خراب مشینری نہ صرف پارک کی خوبصورتی کو متاثر کر رہی ہے بلکہ بچوں کی سلامتی کے لیے بھی خطرہ بنی ہوئی ہے۔

پارک میں بچے جھولا جھلتے ہوئے
پارک میں بچے جھولا جھلتے ہوئے (ETV BHARAT)

مزید پڑھیں: کولگام میں انہدامی مہم، نیشنل ہائی وے کی تعمیر میں حائل رکاوٹیں ہٹا دی گئیں: انتظامیہ

والدین نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر ٹوٹے ہوئے آلات کی فوری مرمت نہ کی گئی تو کسی بھی وقت کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آسکتا ہے۔ مقامی لوگوں اور پارک میں آئے شہریوں نے ضلع انتظامیہ اور متعلقہ محکموں سے اپیل کی ہے کہ وزیر باغ ایمیوزمنٹ پارک کی فوری بنیادوں پر مرمت، صفائی ستھرائی اور تزئین و آرائش عمل میں لائی جائے تاکہ بچوں اور عوام کو محفوظ اور بہتر تفریحی سہولیات فراہم ہوسکیں۔

باغ میں بچے کھیلتے ہوئے
باغ میں بچے کھیلتے ہوئے (ETV BHARAT)