ETV Bharat / jammu-and-kashmir

رامبن کے سناسر میں ڈھوک کو آگ لگانے کا معاملہ، گجر طبقہ کے افراد کا احتجاج

گجر طبقہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے الزام لگایا کہ پچھلے کچھ دنوں سے لگاتار اس علاقے میں کئی ڈھوکوں کو آگ لگائی گئی۔

رامبن کے سناسر میں ڈھوک کو آگ لگانے کا معاملہ، گجر طبقہ کے افراد کا احتجاج
رامبن کے سناسر میں ڈھوک کو آگ لگانے کا معاملہ، گجر طبقہ کے افراد کا احتجاج (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : February 28, 2026 at 9:38 PM IST

2 Min Read
Choose ETV Bharat

رامبن : جموں و کشمیر میں ضلع رامبن کے سناسر علاقے میں گذشتہ روز درمیانی رات نامعلوں شر پسندوں نے گجر طبقہ سے تعلق رکھنے والے ایک ڈھوک میں آگ لگادی۔ اس حرکت کے خلاف طبقہ کے سینکڑوں افراد نے احتجاج کیا۔ طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے جمع ہو کر اس واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

گجر طبقہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے الزام لگایا کہ پچھلے کچھ دنوں سے لگاتار اس علاقے میں کئی ڈھوکوں کو آگ لگائی گئی۔ سناسر میں گجر طبقہ سے تعلق رکھنے والے لوگ اپنے مویشیوں کے ساتھ رہنے آتے ہیں۔ لوگوں نے بتایا کہ جن شرپسندوں نے اس طرح کی حرکت کی ہے انہیں سخت سزا دی جائے، کیونکہ انہوں نے علاقے میں امن و امان کو بگاڑنے کی ناپاک کوشش کی ہے۔ لوگوں نے علاقہ میں امن و امان کی برقراری کا بھی مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پلوامہ میں صحت کی سہولیات کو جدید بنانے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا: وحید پرہ

اس معاملے کی تحقیقات کےلئے ایس ایس پی رامبن شری ارون گپتا سمیت پولیس افسران بھی موقع پر پہنچ گئے اور حالات کا جائزہ لیا۔ ایس ایس پی رامبن نے گجر طبقہ کے لوگوں کے ساتھ بات چیت کی اور انہیں یقین دلایا کہ ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔ ارون گپتا نے میڈیا سے بات کرتے ہوے کہا کہ تحقیقات جاری ہے۔